شہباز منتخب: نوٹیفیکیشن جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے پی پی 48 بھکر سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے بی بی سی کو بتایا کہ میاں شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔ نامہ نگار علی سلمان کے مطابق مسلم لیگ نون کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ اب وزارت اعلٰی پر شہباز شریف کے انتخاب کے عمل میں دیر نہیں کی جائے گی اور بلاتاخیر یہ عمل شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین روز کے اندر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جارہا ہےجہاں شہباز شریف بطور رکن حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہباز شریف کی وزارت اعلی کے لیے نامزدگی ہوگی، دوست محمد کھوسہ وزیراعلی استعفی دیں گے اور شہباز شریف کا بطور وزیراعلٰی انتخاب عمل میں آئے گا۔ پنجاب میں ان دنوں دوست محمد کھوسہ بطور وزیر اعلی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کےصاحبزادے ہیں اور ان کی وزارت اعلی کے عہدے پر نامزدگی کے موقع پر یہ واضح کردیا گیا تھا وہ اس عہدے پر عارضی طور پر فائز ہیں۔ |
اسی بارے میں نواز، شہباز کے کاغذات منظور01 June, 2008 | پاکستان نواز شریف کی اہلیت پر تنازع28 May, 2008 | پاکستان ’عدالتی کارروائی قوم سے دھوکہ‘ 30 May, 2008 | پاکستان قاف کے امیدوار نواز کے حق میں27 May, 2008 | پاکستان ’اپیل نہیں کی تھی لہذا نواز شریف نااہل ہیں‘26 May, 2008 | پاکستان نواز و شہباز کے کاغذات منظور15 May, 2008 | پاکستان نواز شریف کے کاغذات منظور15 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||