آئینی پیکج: شہباز، زرداری ملاقات آج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنما مجوزہ آئینی پیکِج اور صدر کے ممکنہ مواخذے پر بات چیت کریں۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں مجوزہ آئینی پیکج، صدر کے ممکنہ مواخذے اور قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نون نے پیپلز پارٹی کی طرف سے آئینی پیکِج کا مسودہ ملنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی جس کا اجلاس تین جون کو ہوگا۔ آئینی پیکِج کا مسودہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے اتوار کو مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کے دوران ان کے حوالے کیا تھا۔
ان کے بقول آئینی پیکج کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے جوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کے سربراہ راجہ ظفر الحق ہونگے جبکہ دیگر ارکان میں چودھری نثار علی خان، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال کے علاوہ قانونی ماہرین فخرالدین جی ابراہیم اورخواجہ حارث سمیت دیگر قانون دانوں پرمشتمل ہوگی۔ ادھر نوازشریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہےکہ معزول ججوں کی بحالی آئین کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے ہوگی اور معزول ججوں کو وہی سینیارٹی دی جائےگی جو ان کو تین نومبر سنہ دو ہزار سات کو حاصل تھی۔ ان کے بقول نواز شریف سے ملاقات کے دوران آئینی پیکج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثار علی خان، اسحاق ڈار، راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف اور خواجہ حارث موجود تھے۔
وزیر قانون نے واضح کیا کہ آئینی پیکیج کا مسودہ حتمی نہیں ہے اور اس میں رد و بدل کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج پیپلز پارٹی کی ایک تجویز ہے اور اتحادی جماعتیں اس پیکج کے لیے تجاویز دے سکتی ہیں تاہم آئینی پیکج کے بارے میں آخری فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے۔ فاروق نائیک نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی معیاد کے سوال پر کہا کہ اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا چنانچہ اس معاملے پر ابھی بات ہوگی اور اتحادی جماعتوں کےسربراہان کی ملاقات میں اس پرحمتی فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج کب پارلیمان پیش کیا جائےگا اس کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کریں گے۔ |
اسی بارے میں پیکج: مسودہ نواز شریف کے حوالے01 June, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی آئینی پیکج کے تحت29 April, 2008 | پاکستان بحالی قرار داد کے ساتھ آئینی پیکج02 May, 2008 | پاکستان آئینی پیکج، بجٹ اجلاس سے پہلے مشکل20 May, 2008 | پاکستان باسٹھ نکاتی آئینی پیکج تیار: آصف23 May, 2008 | پاکستان آئینی پیکیج پر پی پی پی کا اجلاس24 May, 2008 | پاکستان ’مشرف کو آئینی صدر نہیں مانا‘24 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||