’صدر مشرف کا کردار جاری رہے گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے اس بات کو دہرایا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو اور مستحکم کرنے میں صدر پرویز مشرف کا کردار جاری رہے گا۔ یہ بات امریکی صدر نے پاکستانی صدر پرویز مشرف سے جمعہ کے روز فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ صدر پرویز مشرف کے ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا صدر بش اور صدر مشرف کی فون پر بات کا تعلق پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ راشد قریشی نے کہا کہ صدر بش نے صدر مشرف کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت کی۔ ان کے مطابق یہ فون مصر میں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کا فالو اپ تھا۔ امریکی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کی مصر میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ صدر بش کا فون صدر مشرف کو ایسے وقت آیا ہے جب ملک میں صدر مشرف کا صدارتی عہدہ چھوڑنے کی افواہیں گشت کر رہی ہیں۔ دوسری طرف نواز شریف اپنے اس مؤقف پر بدستور قائم ہیں کہ وہ صدر پرویز مشرف کا مواخذہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ان کی بلکہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ صدر مشرف جلد رخصت ہوں، ان کا مواخذہ ہو اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ | اسی بارے میں باجوڑ حملہ: صدر بش سے بات18 May, 2008 | پاکستان فاٹا میں کارروائی: فیصلہ مؤخر 21 April, 2008 | پاکستان فوجی امداد، پابندیاں ختم10 April, 2008 | پاکستان امریکہ کے تازہ مطالبات کی فہرست08 March, 2008 | پاکستان امریکہ امداد کے حساب کا متقاضی28 February, 2008 | پاکستان مشرف کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا21 February, 2008 | پاکستان ’خفیہ امریکی آپریشنز پر غور‘06 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||