فوجی امداد، پابندیاں ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں یہ پابندیاں اب عائد نہیں رہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بحال ہو چکی ہے لہذا انیس سو ننانوے میں نواز شریف حکومت کے خاتمے پر عائد پابندیاں اب لاگو نہیں۔ انیس سو ننانوے کے بعد امریکہ ہر سال صورتحال کا جائز لیتی تھی۔ تاہم یہ پابندیاں اس لیے بے معنی تھیں کہ سنہ دو ہزار دو میں امریکی کانگریس نے صدر بش کو یہ اختیار دے دیا تھا کہ وہ یہ پابندیاں معطل کر سکتے ہیں۔گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد صدر بش نے ہر سال یہ ہی کیا ہے اور یوں پاکستان کو فوجی امداد ملتی رہی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کا یہ ’سرٹفیکیٹ‘ بدھ کو شائع کیا۔ | اسی بارے میں امریکہ امداد کے حساب کا متقاضی28 February, 2008 | پاکستان پاکستان کو امریکی مدد، نئی شرائط28 July, 2007 | پاکستان امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||