BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 May, 2008, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ حملہ: صدر بش سے بات
گیلانی، بش
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی امریکی صدر سے پہلی ملاقات تھی
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے مصر میں امریکی صدر جارج بش سے اپنی پہلی ملاقات میں باجوڑ ایجنسی میں امریکی میزائل حملے پر بات کی ہے۔

وزیر اعظم یوسف رضا نے امریکی صدر سے میزائل حملے سے متعلق بات چیت کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔


دونوں رہنماؤں نے مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی امور، غذائی قلت، توانائی کی کمی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر جامع اور مفید بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی لیڈر بینظیر بھٹو کی زندگی سمیت کئی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر بش نے کہا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار اور عزم کو سراہتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی شعبے میں پاکستان کی مشکلات خصوصاً اشیائے خوردنی کی قلت سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مصر گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد