جسٹس افتخار کا دورہِ فیصل آباد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول چیف جسٹس سنیچر کے روز فیصل آباد بار سے خطاب کرنے کے لیے جائیں گے اور ان کا یہ خطاب لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ معزول چیف جسٹس راستے میں خطاب نہیں کریں گے تاہم لوگ راستے میں اُن کا استقبال کریں گے۔ انہوں کے کہا کہ افتخار محمد چودھری کا استقبال فیصل آباد میں ہی ہوگا۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کے سلسلے میں وکلاء کا لانگ مارچ ملک کی تاریخ بدلنے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ ایک تاریخ ساز دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری گزشتہ سوا سال سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھے ملک کو ایک فوجی آمر سے نجات دلانے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے اور اُن کی یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں کو بحال اور عدلیہ کو آزاد نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنوب کے علاقوں سے وکلاء برادری کے جلوس دس جون کو ملتان میں اکٹھے ہوں گے جبکہ اس لانگ مارچ کے پہلے مرحلے میں گیارہ جون کو یہ قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور راستے میں وکلاء اور جج صاحبان ساہیوال اور اوکاڑہ کی بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے وکلاء، سیاسی کارکن، طلباء اور تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد اس لانگ مارچ میں شامل ہوگی جہاں سے یہ قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے جبکہ صوبہ سرحد کے وکلاء اور سیاسی کارکن بھی اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھی وکلاء برادری اس لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔ اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئینی پیکج کے حوالے سے اُن سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ جب آئینی پیکج سامنے آئے گا تو پھر اس کے بارے میں رائے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کر کے انہیں اس لانگ مارچ میں شمولیت کے لیے آمادہ کریں گی۔ |
اسی بارے میں ججوں کی بحالی: ملا جُلا ردِ عمل02 May, 2008 | پاکستان تمام معزول جج بارہ مئی کو بحال: نواز02 May, 2008 | پاکستان مسودہ تیار، مگر اختلافات موجود07 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی:’بارہ مئی کو اجلاس مشکل‘09 May, 2008 | پاکستان حکمراں اتحاد کی ڈیڈلائن کی سیاست10 May, 2008 | پاکستان شاید دبئی سے کچھ پیچھے چلے گئے: نواز11 May, 2008 | پاکستان بارہ مئی: وکلاء یوم ِسیاہ منا رہے ہیں12 May, 2008 | پاکستان ’ججوں کی بحالی آئین میں نہیں‘16 May, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||