BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 May, 2008, 08:36 GMT 13:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کی بحالی:’بارہ مئی کو اجلاس مشکل‘

 فائل فوٹو
بارہ مئی کی ڈیڈلائن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرکے اسمبلی اجلاس طلب کر لیا جائے گا تاہم ابھی تحفظات دور نہیں کیے جاسکے ہیں: نائیک
وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کی قرار داد کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بارہ مئی کو منعقد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بات انہوں نے آج صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کا معاملہ اب اس کے حل کے لیے قائم کمیٹی سے نکل کر جماعت کے رہنماؤں کے پاس پہنچ گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی سربراہاں سگنل دیں تو وہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اب بھی طلب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اہ کمیٹی کے اجلاسوں میں طے پانے والی قرار داد میں معزول ججوں کی آئین اور قانون کے مطابق بحالی کی بات کی گئی ہے لیکن یہ کیسے کیا جائے اس پر دو مختلف رائے سامنے آئیں ہیں۔’دونوں رائے رہنماؤں کے سامنے رکھی جائے گی اور ان کے فیصلے کی روشنی میں قرار داد کی منظوری کی تیاری کی جائے گی۔‘

نواز شریف، آصف علی ذرداری
آصف علی زرداری اورنواز شریف کے درمیان ججوں کی بحالی پر مزید بات چیت جمعہ کو لندن میں متوقع ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اس بات پر بھی کمیٹی میں بحث ہوئی تھی کہ یہ قرار داد پارلیمانی ہونی چاہیے جس کا مطلب ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے اسے منظور کروانا ہوگا۔ ’اگر فیصلہ ہوا کہ مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے تو پھر سینٹ کا اجلاس تو چل ہی رہا ہے مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔‘

البتہ وزیر قانون نے واضح کیا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس صدر ہی طلب کرسکتے ہیں اور انہیں یہ وزیر اعظم کی سفارش پر کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام ججوں کو رکھنے پر اتفاق ہوا تو پھر انہیں اس بابت آئینی ترمیم بل کے ذریعے یا پھر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے متعارف کروائی جائی گی۔ تاہم اس بابت ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ کون سا راستہ اپنایا جائے۔

مشترکہ اجلاس
 اگر فیصلہ ہوا کہ مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے تو پھر سینلا کا اجلاس تو چل ہی رہا ہے مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا
فاروق ایچ نائیک

بارہ مئی کی ڈیڈلائن کے بارے میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل کرکے اسمبلی اجلاس طلب کر لیا جائے گا تاہم ابھی تک تمام چیزیں مکمل نہیں کی جاسکی ہیں اور تحفظات دور نہیں کیے جاسکے ہیں اس لیے یہ اجلاس بارہ مئی کو منعقد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ ’اگر جماعت کے سربراہاں کی جانب سے سنگنل ملا تو یہ اجلاس طلب کیا بھی جا سکتا ہے۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ججوں کی بحالی پر مزید بات چیت جمعہ کو لندن میں متوقع ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنما یہ بات چیت ججوں کی بحالی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کریں گے۔

صدر کے قومی اسمبلی کو خطاب کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ سوال صدر سے کیا جائے۔ ’ان سے دریافت کیا جائے کہ کیوں آئین کی شق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘

نواز شریفدبئی میں مذاکرات
چہرے پر مایوسی مگر پیش رفت’مثبت‘
وکلاء تحریکچاند دیکھو چاند
کیا کوئی عوامی مسائل کے بارے میں سوچ رہا ہے؟
بحالی پیکج کے تحت
موجودہ جج بھی کام کرتے رہیں گے: زرداری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد