اعتزاز کا خطاب: ہاتھا پائی اور حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی بار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کے خطاب کے دوران پیر کو وکلاء کی ہاتھا پائی اور صحافیوں پر حملے کو ایوان صدر کی جانب سے شازشوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کے اعزاز میں ایک تقریب میں بدمزگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک وکیل سجاد اکبر عباسی کی اختلافی تقریر کے بعد وکلاء میں تلخ کلامی ہوئی۔ اس کے بعد بعض افراد کی جانب سے ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر حملہ کر دیا گیا اور انہیں گالیاں دی گئیں جس کے بعد صحافیوں نے اس تقریب کا مختصر بائیکاٹ کیا۔ راولپنڈی بار کے سیکرٹری ساجد تنولی نے وکلاء اور صحافیوں کے درمیان تصادم کو وکلاءء اور میڈیا کی آزادی کی خلاف عناصر اور ایجنسیوں کی سازش قرار دیا۔ وکلاء میں تصادم تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ پر تنقید کی وجہ سے شروع ہوا۔ بعض وکلاء کا موقف تھا کہ اعتزاز احسن راولپنڈی کے حلقہ این اے پچپن کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ نہ لیں۔ اعتزاز احسن نے بعد میں وکلاء کے ساتھ حلقہ این اے پچپن سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس حلقے کی اہمیت پیپلز پارٹی کے شریک چئرپرسن آصف علی زرداری کی جانب سے اس قسم کے اشاروں کے بعد بڑھ گئی کہ وہ بھی اس انتخاب میں حصہ لینے کے متمنی ہیں۔ اب تک اس ضمنی انتخاب کے لیے تقریباً سو کے قریب کاغذات نامزگی کے فارم حاصل کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے تمام امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ کا فیصلہ ہونے کا انتظار کیے بغیر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے۔ پیر کو پنڈی بار سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے کا ٹکٹ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ اس کے مشکور ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ وہ وکلاء کی مدد سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایوان صدر لرز رہا ہے کہ کہیں وہ انتخاب جیت کر اسمبلی میں نہ پہنچ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ گزشتہ چالیس برسوں سے ہیں اور وہ اس جماعت میں اپنی آواز رکھتے ہیں۔ ’پیپلز پارٹی بھی یہ تسلیم کرتی ہے کہ میں اپنی رائے رکھتا ہوں اور جماعت کے نمایاں کارکنوں میں سے ایک ہوں جس پر مجھے فخر ہے‘۔ معزول ججوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جج بشمول چیف جسٹس بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی وابستگی ججوں کے بحالی کے مقصد میں ہرگز رکاوٹ نہیں ہے۔ |
اسی بارے میں بارہ مئی بھول جائیں: اعتزاز احسن05 March, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کا موبائل پیغام29 February, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کو رہا کر دیا گیا31 January, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کے لیے ایشین ایوارڈ 23 January, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کا خط06 December, 2007 | پاکستان اعتزاز احسن گرفتار کر لیےگئے: اہلیہ03 November, 2007 | پاکستان ’فوجی افسر کی نامزدگی جرم‘26 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||