BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 January, 2008, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتزاز احسن کے لیے ایشین ایوارڈ

اعتزاز احسن اور جسٹس افتخار چوہدری
اعتزاز احسن ابھی تک نظر بند ہیں
حقوق انسانی کی ہانگ کانگ میں قائم ایک بین الاقوامی تنظیم نے پاکستان کے دو وکلاء رہنماؤں کو حقوق انسانی کے دفاع کا خصوصی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایشین ہیومن رائٹس کمیشن کے بورڈ کے مطابق تیسرے ایشین ہیومن رائٹس ڈیفنڈر ایوارڈ کے لیے پاکستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر اعتزاز احسن اور سابق صدر منیر اے ملک کو چنا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق ان وکلاء رہنماؤں نے فوجی آمریت کے خلاف گزشتہ برس کی جدوجہد کو تاریخی قیادت فراہم کی تھی۔ تنظیم کے مطابق اسی جدوجہد کے نتیجے میں اس احتجاجی تحریک کو دیگر عوامی حلقوں کی جانب سے بھی حمایت ملی اور اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کرایا جاسکا۔

ایشین ہیومن رائٹس کمیشن نے اعتراف کیا کہ اس جدوجہد کے لیے وکلاء نے غیرمعمولی قربانیاں دیں جو اب تک جاری ہیں۔

منیر ملک ہسپتال میں زیر علاج ہیں

منیر اے ملک اور اعتزاز احسن کو تین نومبر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد گرفتار کیا گیا۔ منیر ملک اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اعتزاز احسن اپنے گھر پر نظر بند۔

تنظیم کے بیان کے مطابق اس ایواڈ کے ذریعے وہ پاکستانی عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھی ان کی خدمات کے نتیجے میں ہارورڈ لاء سکول کی جانب سے ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔

ادھر کینیڈا اور ہالینڈ کی وکلاء تنظیموں کے علاوہ ایشین لیگل ریسورس سینٹر نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان میں گرفتار وکلاء رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لائرز رائٹس واچ کینیڈا، ڈچ لائرز فار لائرز فاؤنڈیشن اور ایشین لیگل ریسورس سینٹر نے بیان میں عام انتخابات سے قبل تمام برطرف ججوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘
28 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد