اعتزاز احسن گرفتار کر لیےگئے: اہلیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بی بی سی اردو کی نعیمہ احمد سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر اعتزاز احسن کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل اعتزاز احسن اپنے گھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکار گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں گرفتاری کے احکامات سنائے گئے اور پھر انہیں گھر سے گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت بھی رینجرز اور پولیس کے اہلکار ان کے گھر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کردیا ہے۔ان کے مطابق اعتزاز احسن کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ بار کے صدر ہیں اور انہوں نے عدالت کی جنگ میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت اعتزاز احسن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اور ان کے گرد صحافی موجود تھے۔ اس سوال پر کہ اعتزاز کو گرفتار کرکے کہاں لے جایا گیا ہے؟ بشریٰ اعتزاز کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے ان کے شوہر کو گرفتار کرکے کہاں لے جایا گیا ہے۔ تا حال ان کا اپنے شوہر سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔ گرفتاری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیے جانے کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ کی عمارت میں قید کیا ہوا ہے۔ ججوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔ مارشل لاء لگا دیا ہے ۔ آپ کون سی قانونی چارہ جوئی کی بات کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں اعتزاز سپریم کورٹ بار کے صدر 27 October, 2007 | پاکستان ’فوجی افسر کی نامزدگی جرم‘26 September, 2007 | پاکستان اعتزاز سپریم کورٹ بار کے امیدوار 11 August, 2007 | پاکستان ’اعتزاز کو ملنے دیا جائے‘15 March, 2007 | پاکستان ’ماورائے آئین کام تو آپ نے خود کیا‘19 September, 2007 | پاکستان ’آئین میں مداخلت سنگین جرم ہے‘15 July, 2007 | پاکستان آئین میں ترمیم: سرحد سترہ تجاویز 30 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||