BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 March, 2008, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تارے زمین پر‘، نمائش پر پابندی

تارے زمین پر
چونکہ یہ فلم بھارت میں بنائی گئی ہے اس لیے اسے سینسر سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاسکتا
پاکستان حکومت نے ہندوستان میں فلم کی عکس بندی کرنے پر بالی ووڈ کی فلم ’تارے زمین پر‘ کو نمائش کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

بچوں کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں بالی ووڈ کے سٹار اداکار عامر خان نے پہلی مرتبہ بطور ہدایت کار کام کیا ہے۔ یہ فلم بھارت میں کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے ۔

انڈپینڈنٹ موویز کی جانب سے پاکستان میں تارے زمین پر کی نمائش کے لیے سینسر بورڈ سے رجوع کیا گیا تھا۔

پاکستان میں مرکزی سینسر بورڈ کے چیئرمین اظفر شفقت کا کہنا ہے کہ تارے زمین پر کے مواد پر کوئی اعتراض نہیں ہے چونکہ یہ فلم بھارت میں بنائی گئی ہے اس لیے اسے سینسر سرٹیفکیٹ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی محکمہ ثقافت اور سیاحت نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ جو بھی فلم مکمل طور پر بھارت میں بنائی جائیگی پاکستان میں اس کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر کسی فلم کا اوریجن بھارت نہ ہو مگر اس میں بھارتی اداکاروں نے کام کیا ہو تو اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل مغل اعظم اور تاج محل کو نمائش کی اجازت دی گئی تھی ان دونوں فلموں کی عکس بندی بھارت میں ہی کی گئی تھی۔

سینسر بورڈ کے چیئرمین اظفر شفقت کے مطابق ان فلموں کو خصوصی طور پر نمائش کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔ ’اگر تارے زمین پر کے پروڈیوسر حکومت سے رابطہ کریں تو حکومت خصوصی اجازت دے سکتی ہے۔‘

تارے زمین پر
اگر تارے زمین پر کے پروڈیوسر حکومت سے رابطہ کریں تو حکومت خصوصی اجازت دے سکتی ہے: سینسر بورڈ

عامر خان نے دسمبر دو ہزار چار میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور یہاں عمران خان کے کینسر ہپستال کے غریب مریضوں کی مدد کے لیے ایک شو میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ اس دورے میں انہوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ فلم سازی پر بھی زور دیا تھا۔

پاکستان حکومت کے موجودہ فیصلے پر موقف لینے کے لیے جب عامر خان سے دلی میں ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تو ان کی سیکریٹری شلپا نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم گجنی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فلم بنانے اور اس کی نمائش کے لیے تین قوانین لاگو ہیں جن میں موشن پکچر آرڈیننس، سیسنرشپ آف فلم رولز اور سینسر شپ کوڈ شامل ہیں۔ موشن پکچر آرڈیننس میں حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی فلم کو قانون سے مسثتنیٰ قرار دے سکتی ہے۔

پاکستان کے سینما گھروں میں اس وقت بھی بالی ووڈ کے ہدایت کاروں اور اداکاروں کی دو فلمیں ’ویلکم‘ اور ’کلر‘ زیر نمائش ہیں۔

تارے زمین پر کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا گیا ہے اور کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر فلم کو کئی بار دکھایا گیا ہے۔ کئی بچوں نے فلم کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کا ہیئر اسٹار اپنالیا ہے۔

تارے زمین پرفلم فيئرایوارڈز
عامر خان کی فلم’تارے زمین پر‘ کے نام
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
جان کے انڈرویئر، کرینہ کی فِیس، سوہا کا رشتہ
مادھوری دکشتبالی وڈ ڈائری
سلو کا جنون اور مادھوری کا ناچ
عامر خان ستارے گائیں گے
عامر خان نے پنجابی میں گیت ریکارڈ کیا
سنی دیول’قافلہ‘ پاکستان میں
بالی ووڈ کی ایک اور فلم پاکستانی سینما میں
بھارتی فلم’پابندی اٹھا ہی لیں‘
بھارتی فلموں پر عائد پابندی اٹھانے کا مشورہ
اسی بارے میں
کریزی شاہ رخ اور ہاٹ کرینہ
28 January, 2008 | فن فنکار
’گول‘ کے لیے لمبی قطاریں
25 November, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد