’گول‘ کے لیے لمبی قطاریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلم ’گول‘ پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جہاں لوگ جوق در جوق فلم دیکھنے آ رہے ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی یہ فلم دو بڑے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے جہاں لوگ ٹکٹ لینے کے لئے قطار لگائے نظر آتے ہیں۔ ایک فلم بین محمد اشتیاق نے بتایا کہ وہ ایڈوانس بکنگ کرانے کے لیے آئے ہیں کیونکہ عین وقت پر ٹکٹ لینا تقریباً ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پوری فیملی کے لیے ٹکٹ لینے آئے ہیں کیونکہ وہ اور ان کے بچے فٹبال کے شوقین ہیں۔ چونکہ یہ فلم ایک خاص موضوع پر بنائی گئی ہے اس لیے فلم بینوں کی زیادہ تر تعداد وہ ہے جو کھیل میں دلچسپی رکھتی ہے۔
ایک اور شائق قاسم حبیب نے بتایا کہ انہوں نے سنا تھا کہ پہلے ایسی فلمیں بنتی تھیں کہ سینما گھروں میں ٹکٹ نہیں ملتے تھے اور لمبی لمبی قطاریں لگا کرتیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس فلم میں وہ رش تو دیکھ رہے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہماری فلمیں پھر ایسی بنائی جائیں کہ فلم بینوں کا رش لگ جائے۔ گول کی ریلیز کے ساتھ ہی پاکستان کے سینما گھروں میں اسے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان اور بھارت کے مابین ثقافت کے شعبے میں خوشگوار تبدیلی کی عکاس ہے۔ گول پہلی بھارتی فلم ہے جسے پاکستانی اداکاروں کے اشتراک سے نہ بننے کے باوجود پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے۔ اسے بھارت اور پاکستان میں ایک ہی وقت میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ وزارتِ ثقافت کے نرم رویہ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں مغلِ اعظم کو، جو ایک بہت پرانی فلم ہے، نمائش کی اجازت دی گئی تھی یا پھر ایسی فلمیں جو بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے اشتراک سے بنائی گئی تھیں۔ فلم بینوں نے پاکستانی وزارتِ ثقافت کے اس طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں ایک پالیسی وضع کرنا چاہیے وہ یہ کہ یا تو تمام بھارتی فلموں کو نمائش کی بلا امتیاز اجازت دی جائے یا پھر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔ |
اسی بارے میں فلموں کے ناموں پر دوہری پالیسی18 November, 2006 | فن فنکار فلم سٹار ٹیکس کے بھی سپر ہیرو03 May, 2007 | فن فنکار شاہکار فلموں کو بچانے کا منصوبہ24 May, 2007 | فن فنکار پاکستان بالی وڈ فلموں کا نیا بازار13 August, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||