فلم فيئر ایوارڈ:تارے زمین پر کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
53ویں فلم فیئر ایوارڈ میں عامر خان کی پروڈکشن اور ہدایت میں بنی فلم’تارے زمین پر‘چھا گئی۔ فلم نے سال دو ہزار سات کی بہترین فلم ہونے کے علاوہ، بہترین نغمے، کہانی، ہدایتکاری اور کم عمر اداکار درشیل سفاری کے لیے فلم ناقدین کا بہترین اداکار ہونے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سینچر کی شب یش راج سٹوڈیو میں فلم فیئر ایوارڈ کی شام منائی گئی۔شاہ رخ خان کو ان کی فلم’چک دے انڈیا‘ میں بہترین اداکاری کے لیے سال کا بہترین اداکار اور کرینہ کپور کو فلم’جب وی میٹ‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ عامر کی فلم’تارے زمین پر‘ شاہ رخ کی فلم ’چک دے انڈیا‘ اور ابھیشیک ایشوریہ کی فلم ‘ ’گرو‘ کو بھی پانچ ایوارڈز ملے۔ ’چک دے انڈیا‘ کے ہدایت کار شمیت امین کو بہترین ہدایتکاری کا ناقدین ایوارڈ ملا۔اسی کے ساتھ فلم نے بہترین ایکشن کے لیے روب ملر کو بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین سنیما ٹوگرافی کا بھی ایوارڈ ملا۔ فلم’گرو‘ میں اے آر رحمن کو بہترین بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے ، گلوکارہ شریا گھوشال کو برسو رے میگھا گیت کے لیے اور سروج خان کو بہترین کوریو گرافی کا ایوارڈ ملا ہے۔ فلم’لائف ان میٹرو‘ میں اداکار عرفان خان کو بہترین معاون اداکار اور کونکنا سین شرما کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی فلم کے لیے ہدایت کار انوراگ باسو کو بہترین سکرین پلے ایوارڈ بھی دیا گیا۔
فلم’سانوریا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے رنبیر کپور اور فلم’اوم شانتی اوم‘ کی اداکارہ دیپکا پادوکون کو سال کے نئے چہرےکا خطاب ملا ہے۔ رشی کپور کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔فلم’چینی کم‘ کے لیے اداکارہ تبو کو ناقدین کے زمرے کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ اسی سال جنوری میں جب سٹار سکرین ایوارڈ دیا گیا تھا اس میں عامر کی فلم تارے زمین پر کے ننھے اداکار درشیل سفاری کو بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ جس کے انہوں نے مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اسے بہترین اداکار کی فہرست میں نامزد کیا جانا چاہیئے تھا۔فلم فیئر ایوارڈز کی فہرست میں درشیل کا نام بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور اسے ناقدین نے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا۔ ستاروں سے سجی اس شام کو شاہ رخ ، سیف علی خان نے سنوارا۔دونوں نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اکشے کمار، کرینہ کپور دیپکا پادوکون، ویک اوبیرائے اور نیل نتین مکیش نے اپنے رقص کے جلوے دکھائے۔ |
اسی بارے میں کریزی شاہ رخ اور ہاٹ کرینہ 28 January, 2008 | فن فنکار ہیلن میرن کے لیے یورپی فلم ایوارڈ 02 December, 2007 | فن فنکار آسکرز:’دی ڈیپارٹڈ‘ بہترین فلم26 February, 2007 | فن فنکار ’آیئفا‘ ایوارڈز ایمسٹرڈیم میں 17 May, 2005 | فن فنکار ’کوئل‘ پچھتر برس کی ہو گئی28 September, 2004 | فن فنکار چھہترویں آسکر ایوارڈز‘ تصویروں میں01 March, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||