گلوکار بونو کے لیے خطاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ سٹار بونو کو، جن کا اصل نام پال ہیوسن ہے، ملکۂ برطانیہ کی جانب سے اعزازی نائٹ ہوڈ کا خطاب موسیقی کی دنیا اور سماجی شعبہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ موسیقی بینڈ یو ٹو کے مرکزی گلوکار، چھیالیس سالہ بونو کو خطاب دیئے جانے کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں واقع برطانوی سفارتخانے میں نئے سال کے شروع میں منعقد ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے بونو کے کام کو سراہتے ہوئے ایک خط میں انہیں لکھا: ’افریقہ کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے آپ نے انتھک کام کیا۔‘ براعظم افریقہ میں غربت و افلاس کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لیے بونو نے دوہزار پانچ میں جی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر مہم چلائی تھی۔ انہوں نے مغربی رہنماؤں سے افرقی ملکوں کے قرضے منسوخ کرنے اور امداد بڑھانے کے مطالبہ کیا تھا۔
برطانوی شہری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے لئے ’سر‘ کا خطاب استعمال نہیں کر سکیں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے خط میں لکھا: ’میں ذاتی طور پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کے اس بے لوث کردار کے لئے جو آپ نے جی ایٹ اجلاس کے موقع پر ادا کیا تھا۔ آپ کے بغیر ہم وہ نتائج حاصل نہ کرپاتے جو ہم نے کیے۔۔۔ آپ سے بات کرکے مجھے اندازاہ ہوا کہ آپ اپنے مقاصد کے حصول کی کوشش میں کتنے مخلص ہیں۔‘ بونو کو ان کی پیشہ وارانہ اور سماجی خدمات کے صلے میں کئی پورپی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ | اسی بارے میں گیٹس، بونو بہترین شخصیات19 December, 2005 | آس پاس جی ایٹ کا سربراہ اجلاس آج06 July, 2005 | آس پاس ’غربت ختم کرو‘: احتجاجی مارچ03 July, 2005 | آس پاس بیونس اور بونو نے میلہ لوٹ لیا30 November, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||