BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 November, 2003, 00:33 GMT 05:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیونس اور بونو نے میلہ لوٹ لیا
بیانس اور بونو
بیانس اور بونو نے کیپ ٹاؤن کے گرین پوائنٹ سٹیڈیم میں موجود موسیقی کے شائقین کے دل موہ لئے
بیونس اور بونو ان نامور گلوکاروں میں شامل تھے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے رہنماء نیلسن مینڈیلا فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد کئے جانے والے ایڈز کنسرٹ میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے گرین پوائنٹ سٹیڈیم میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس کنسرٹ کو دنیا بھر میں ویب پر دکھایا گیا۔

کسنرٹ میں بیانس اور بونو کے علاوہ یورتھمکس، دی کورس، پیٹر گیبریئل، کوئین اور مس ڈئنامائیٹ سمیت راک اینڈ پاپ کی دنیا کے بیس بڑے ستاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر گلوکار بونو نے کہ ان کے بیونس کے ساتھ گائے گئے گیت میں کلیساؤں سے کہا گیا ہے کہ ’اپنے دروازے کھول دیں، اور اسے (مسئلے کو) پناہ دے کر ایچ آئی وی کے ساتھ لگا تعصب ختم کر دیں۔‘

بیونس
ایڈز کنسرٹ کے دوران سیاہ فام گلوکارہ بیونس کی پرفارمنس کو بے پناہ پذیرائی ملی

اس کے بعد وہ نیلسن منڈیلا کو سٹیج پر اپنے ساتھ لے کر آئے اور تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی۔

پچاسی سالہ نیلسن منڈیلا نے، جو اپنی بیوی گریکا میکل اور امریکی ٹی وی کی میزبان اوپرا وِنفری کے ساتھ شو دیکھ رہے ہیں، کہا ہے کہ ایڈز اپارتھیڈ (نسلی علیحدگی) سے بھی بڑا چیلنج ہے۔

جنوبی افریقہ میں دنیا بھر کے ایچ آئی وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ بیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

’ایڈز صرف ایک بیماری نہیں رہی بلکہ اب یہ انسانی حقوق کا ایک مسئلہ ہے۔ چھیالیس ہزار چھ سو چونسٹھ اسیری کے اٹھارہ سال میں میرا جیل کا نمبر تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ میری ذات اس نمبر میں سمٹ آئی ہے۔‘

میڈیا
اس شو میں دنیا بھر کے میڈیا نے زبر دست دلچسپی کا مظاہرہ کیا

نیلسن مینڈیلا نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو دنیا میں ایچ آئی وی سے متاثرہ لاکھوں افراد ہندسوں کے گورکھ دھندے کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ آزاد دنیا میں سانس لینے کے باوجود قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اس لئے میں نے اپنے جیل نمبر کو اس مہم کے لئے استعمال کیا ہے۔

کنسرٹ میں باب گیلڈوف نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں سن اسی کی دہائی میں افریقہ میں قحط پر قابو پانے کئے امدادی کنسرٹ کرنے پر سر کا خطاب دیا تھا۔

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کو انٹرنیٹ اور ٹیلی وژن کے ذریعے دو ارب سے زیادہ افراد نے دیکھا۔

برطانوی آر اینڈ بی سٹار مس ڈائنامائیٹ اپنی پرفارمنس کے دوران مانع حمل کونڈوم شائقین کر طرف پھینکتی رہیں۔ ان کے گائے ہوئے ایک گیت کے بول تھے ’اپنی زندگی کو ہلاکت میں مٹ ڈالو‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد