گیٹس، بونو بہترین شخصیات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی رسالے ٹائم نے مائیکرو سافٹ کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص بِل گیٹس، اُن کی اہلیہ اور راک سٹار بونو کو سال 2005 کی بہترین شخصیات قرار دیا ہے۔ ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کو یہ اعزاز ان کی سماجی خدمات اور دنیا بھر میں غربت کے خاتمے اور صحت عامہ کی سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق ان کے کام پر دیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین سن انیس سو ستائیس سے یہ متنازعہ ایوار؟ مختلف شخصیات کو دیتا آ رہا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد ان افراد کا انتخاب کرنا ہے جنہوں نے سال کے دوران خبروں کی دنیا اور عام آدمی کی زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ سن دو ہزار چار میں ٹائم میگزین نے یہ ایوارڈ امریکی صدر بش کو دیا تھا جبکہ جبکہ اس سے ایک سال پہلے یعنی سن دو ہزار تین کو یہ اعزاز امریکی سپاہی کو دیا گیا تھا۔ سن انیس سو اڑتیس میں یہ ایوارڈ نازی لیڈر آلڈوس ہٹلر جبکہ سن انیس سو انہتر میں ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خمینی کو دیا گیا تھا۔ میگزین میں بِل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی خدمات کو سراہا گیا ہے جنہوں نے اپنے خیراتی ادارے ’دی بِل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مالی وسائل تیزی سے فلاحی کاموں پر خرچ کیے۔ کمپیوٹر کے سب سے بڑے ادارے مائیکرو سافٹ کے مالک مسٹر بِل گیٹس کی ذاتی دولت چھیالیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہے اور انہیں دنیا کا امیر ترین شخص سمجھا جاتا ہے۔ میگزین نے راک سٹار بونو کی بہت تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے دنیا کے امیر ملکوں نے غریب ملکوں کا چالیس ارب ڈالر کے برابر قرضہ معاف کیا ہے۔ | اسی بارے میں تپ دق کا خاتمہ، بل گیٹس کا عطیہ13 February, 2004 | نیٹ سائنس لاکھوں ڈالر کی امداد کا وعدہ25 January, 2005 | نیٹ سائنس سپیم کا حل نکالیں گے : گیٹس25 January, 2004 | نیٹ سائنس سب سے زیادہ جنک میل کس کو؟18 November, 2004 | نیٹ سائنس ’بڑا ہوکر بل گیٹس بنوں گا‘17 November, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||