پناہ گزین: پاکستان پانچویں نمبر پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی تازہ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں سنہ دو ہزار سات میں پناہ لینے کی خواہشمند قومیتوں میں پاکستانی پناہ گزین پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس تازہ رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں میں سر فہرست عراقی ہیں۔ سنہ دو ہزار سات میں پینتالیس ہزار دو سو عراقیوں نے ترقی یافتہ ممالک میں پناہ کی درخواستیں دیں جبکہ پاکستان سے چودہ ہزار تین سو درخواستیں دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چالیس ممالک کے لوگ ترقی یافتہ ممالک میں پناہ کی درخواست کرتے ہیں۔ سنہ دو ہزار سات میں ان چالیس قومیتوں میں سے سترہ قومیتوں کی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ان ممالک میں سر فہرست عراق ہے جہاں کے باشندوں نے دو ہزار سات میں اٹھانوے فیصد زیادہ درخواستیں دی ہیں۔ عراق کے بعد پاکستان کا نمبر ہے اور دو ہزار چھ کے مقابلے میں دو ہزار سات میں ستاسی فیصد اضافی درخواستیں دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے پناہ کی درخواستوں میں اضافے کی بڑی وجہ یونان میں نئے رجسٹریشن کے ضوابط ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ دو ہزار چار میں ڈھائی سو درخواستیں تھیں جبکہ دو ہزار سات میں نو ہزار ایک سو درخواستیں تھیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں پناہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی رینکنگ بھی تبدیل ہوئی ہے۔ سنہ دو ہزار چار میں پاکستان آٹھویں نمبر پر تھا جبکہ دو ہزار پانچ میں دسویں، دو ہزار چھ میں نویں اور دو ہزار سات میں پانچویں نمبر پر۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان سنہ دو ہزار چار میں بارہویں نمبر پر تھا جبکہ دو ہزار پانچ میں آٹھویں، دو ہزار چھ میں ساتویں اور دو ہزار سات میں دوبارہ آٹھویں نمبر پر رہا۔ یو این ایچ سی آر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پچھلے سال چونسٹھ فیصد پاکستانیوں نے یونان میں پناہ کے لیے درخواست کی تھی۔ پاکستانیوں نے سب سے زیادہ درخواستیں یونان میں دیں جن کی تعداد نو ہزار ایک سو چوالیس تھی اور دوسرے نمبر پر برطانیہ جہاں تعداد سترہ سو پینسٹھ تھی۔ |
اسی بارے میں پناہ گزینوں کی واپسی کی’امید‘17 February, 2008 | آس پاس بیس لاکھ عراقی بچے مسائل کا شکار21 December, 2007 | آس پاس پناہ گزینوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا20 June, 2007 | آس پاس وزیرستان سے پناہ گزینوں کا انخلاء08 June, 2005 | پاکستان ایک لاکھ افغان پناہ گزین واپس01 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||