پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی سطح پر پناہ گزینوں کی تعداد میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس کی بنیادی وجہ عراق کی پر تشدد صورتحال ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چودہ فیصد اضافہ کے ساتھ پناہ گزینوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اندروں ملک بے گھر ہونے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ تیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کے لیے عراق کی صورتحال کے علاوہ لبنان، مشرقی تیمور، سوڈان اور سری لنکا میں جاری شورش کو ذمہ دار بتایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں وہ چالیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی شامل نہیں ہیں جو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ کی وجہ سے بے گھر ہوگئے تھے۔
سن دو ہزر چھ کی رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار دو کے بعد پہلی مرتبہ پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی کا رحجان بدلا ہے۔ تخمینوں کے مطابق تقریباً پندرہ لاکھ عراقی پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر شام اور اردن میں مقیم ہیں۔ قومیت کے حساب سے پناہ گزینوں کی یہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ سر فہرست افغان ہیں جو اکیس لاکھ کی تعداد میں بیرون ملک پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوڈان، صومالیہ، برونڈی اور کونگو کے شہری بھی بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اینٹونیو گوٹریز کے مطابق پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ان کے ادارے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ’جیسے جیسے دنیا میں عدم رواداری اور تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھے گی، ہمیں بدلتے ہوئے تقاضوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔‘ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک دارفور جیسے انسانی بحرانوں کا سامنا کرنے کا سوال ہے، ان کے ادارے کا کردار انتہائی محدود اور ناکافی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد بھی بڑھ کر دو کروڑ پینتالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو اندرون ملک ہی بے گھر ہوئے ہیں لیکن پناہ گزینوں کے زمرے میں نہیں آتے۔ صرف عراق کے اندر ہی تئیس لاکھ افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ہرماہ 50 ہزارعراقی ملک چھوڑ رہے ہیں17 April, 2007 | آس پاس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین واپس11 July, 2006 | پاکستان مہاجرین کی منتقلی کے فیصلے پر ردِعمل29 May, 2007 | پاکستان ’ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم افغان ہیں؟‘30 May, 2007 | پاکستان ’یہ سراسر ظلم ہے‘09 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||