لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی آر کی نگرانی میں گیارہ جون کو پاکستان سے گیارہ سو افغان پناہ گزینوں کو واپس اپنے وطن بھجوانے کے ساتھ رواں سال افغانستان جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال رواں سال واپس افغانستان جانے والے پناہ گزینوں میں ہنر مند افراد کی بھی خاصی تعداد شامل ہے۔ ان افراد میں تین سو پچیس انجینئر، ساڑھے بارہ سو قالین بننے والے، ساڑھے تین سو تعلیمی شعبے سے وابستہ، پندرہ ہزار گھریلو ملازمین سمیت وکلا، پلمبر اور ترکھان شامل ہیں۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے سربراہ جان اینڈریو کا کہنا ہے کہ ہنرمند افغان شہریوں کی واپسی سے افغانستان کی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی سے یہ بھی واضح ہے کہ پناہ گزینوں کا موجودہ افغان حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال افغانستان جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت تو کم ہے لیکن سست رفتاری کے باوجود بھی تاحال ایک لاکھ پناہ گزینوں کو رضاکارانہ طور پر واپس بھجوانا ان کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان کے مطابق طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد رضاکارانہ طور پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے پروگرام کے تحت تاحال اٹھائیس لاکھ چالیس ہزار سے زائد افغان باشندے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے متعلق ادارے کی چھپن سالہ تاریخ میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا پروگرام سب سے بڑا پروگرام ہے جو سن دو ہزار دو میں شروع ہوا تھا۔ دوسری جانب اب بھی لاکھوں افغان پناہ گزین مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق پاکستان میں ان کی تعداد چھبیس لاکھ کے قریب ہے۔ پاکستان اور ایران دنیا میں سب سے زائد افغان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والے ممالک ہیں۔ | اسی بارے میں افغان پناہ گزین: اندارج اور کارڈ19 April, 2006 | پاکستان پاک افغان ’تُو تُو میں میں‘ کی تاریخ20 May, 2006 | قلم اور کالم آئرلینڈ میں افغان احتجاج کا خاتمہ21 May, 2006 | آس پاس ایک سوڈانی پناہ گزین کی کہانی25 May, 2006 | قلم اور کالم انٹیلیجنس کے تبادلے پر اتفاق06 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||