آئرلینڈ میں افغان احتجاج کا خاتمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوریہ آئرلینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت ڈبلن کے گرجا گھر سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں دھرنا دے کر بیٹھنے والے افغان پناہ گزینوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔ ہفتہ بھر سے چالیس کے قریب افغان پناہ گزین وہاں بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔ لیکن سنیچر کی شام پولیس نے گرجا گھر کے عملے کو رخصت کر کے پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا اور بچوں کی دیکھ بال سوشل ورکروں کو سونپ دی۔ پولیس نے جمعہ کو ہی سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل کو گھیرے میں لے لیا تھا اور افغانوں کو کہا تھا انہیں ہر صورت میں عمارت کو خالی کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے بھوک ہڑتال کو ختم کرانے کے لئے ہونے والی بات چیت بغیر کسی نتیجہ پر پہنچے ختم ہو گئی تھی۔ پناہ گزینوں کے لیئے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ افغانوں نے اپنی مرضی سے عمارت خالی نہیں کی البتہ انہوں نے خود کو نکالے جانے کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ کے مطابق پولیس نے پہلے چھوٹی عمر کے پناہ گزینوں کو باہر نکالا اور بعد میں بالغ مظاہرین کو باہر نکالا گیا۔ بعض مظاہرین کو سٹریچروں پر ڈال کر وہاں سے لے جایا گیا۔ | اسی بارے میں غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری21 April, 2006 | آس پاس بش کے امیگریشن پروگرام پر اختلاف16 May, 2006 | آس پاس فرانس: امیگریشن قانون منظور17 May, 2006 | آس پاس ’اب ہمارا تو یہی وطن ہے‘18 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||