BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 December, 2007, 21:22 GMT 02:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیس لاکھ عراقی بچے مسائل کا شکار
عراقی بچے(فائل فوٹو)
عراقی بچوں کی تعلیم اور صحت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے
بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ عراق میں بیس لاکھ بچے خوراک اور تعلیم کی کمی، بیماریوں اور تشدد جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوینیسف کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی بچے اپنے ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی کی بہت بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں اور اس برس بھی ان کے حالات بدتر ہی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2007 کے دوران سینکڑوں بچے ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہزار تین سو پچاس بچوں کو حکام نے حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ ہر ماہ پچیس ہزار بچے اور ان کے خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر عراق کے دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

یونیسف کے مطابق ان حالات کا عراقی بچوں کی تعلیم اور صحت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو لاکھ بیس ہزار بےگھر بچوں میں سے زیادہ تر پرائمری سکول جانے کی عمر میں ہیں اور ان تعلیم کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایک ہزار تین سو پچاس بچوں کو حکام نے حراست میں لیا

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراق کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور دارالحکومت بغداد کو چھوڑ کر بقیہ ملک کے صرف بیس فیصد بچوں کو سیوریج کا نظام میسر ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

تاہم یونیسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنہ 2007 میں بچوں کی صحت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور اعدادوشمار کے مطابق جہاں چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور تیس لاکھ کو خسرہ جیسی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی وہیں بین الاقوامی اور مقامی امدادی اداروں نے پناہ گزینوں کو طبی امداد، صاف پانی اور پناہ فراہم کی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری تشدد میں کمی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بہتری آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد