BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 March, 2008, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری، مخدوم کے حق میں مظاہرے

آصف زرداری اور مخدوم امین فہیم
آصف زرداری اور مخدوم امین فہیم کے حق میں نعرے لگائے گئے
پیپلز پارٹی کے اندر وزارتِ عظمی کے امیدوار کی نامزدگی کا مسئلہ ڈرائنگ روموں اور میڈیا کی حدود سے نکل کر اب سڑکوں کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

سنیچر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر وزارتِ عظمٰی کے امیدوار اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم اور آصف علی زرداری کے حق میں دو الگ الگ احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔

دونوں مظاہروں کے بیک وقت منعقد ہونے کے باوجود دونوں میں کسی قسم کی تلخی نہیں دیکھی گئی۔

مخدوم امین فہیم کی حمایت میں پیپلز پارٹی کے تقریباً تیس کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مخدوم امین فہیم کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مخدوم امین فہیم جماعت کے پرانے اور سینئر رہنما ہیں لہذا انہیں اس اہم عہدے پر فائز کیا جائے۔ شرکاء نے آصف علی زرداری کے خلاف’زرداری غداری‘ جیسے نعرے بھی بلند کیے۔

عین اسی وقت پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن سمیت چند دیگر اراکین پیپلز پارٹی نے بھی آصف علی زرداری کے وزیراعظم بننے کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں شامل افراد کی تعداد بھی پچاس کے لگ بھگ تھی جنہوں نے آصف زرداری کے حق میں’ایک زرداری سب پہ بھاری‘جیسے نعرے لگائے۔

مخدوم امین فہیم کے حق میں مظاہرہ کرنے والے گروپ کی قیادت بالاکوٹ سے اپنے آپ کو پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن کہلوانے والے حافظ عبدالباسط اور شاہ جہان کر رہے تھے جنہوں نے بعد میں اٹھارہ مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اجتماعی خود سوزی کی بھی دھمکی دی۔

اگرچہ یہ بہت چھوٹے پیمانے پر ہونے والا احتجاج تھا لیکن ان سے اس معاملے پر مسائل کے بدستور موجود ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے اندر اس تقسیم کو کہیں پارٹی مخالفین جن میں ایجنسیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جماعت کو کمزور کرنے کے لیئے استعمال نہ کریں۔

ادھر پیپلز پارٹی نے ایک غیرمعمولی بیان میں عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آصف علی زرداری کے نام کو استعمال کرکے دفاتر میں تقرریوں و تبادلوں اور ترقیاتی کام کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جماعت کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف زرداری نے کسی کو ان کاموں کا اختیار نہیں دیا ہے۔ ایسے لوگوں کی شکایت کے لیے بریگیڈئر امان کو مقرر کیا گیا ہے۔

امین فہیمامین فہیم کا ’جرم‘
’جو کیا پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا‘
وزیرِاعظم کی اسامی
آدھے درجن سے زیادہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار
مخدوم امین فہیم’مہمان اداکار نہیں‘
اندرونی اختلافات واضح ہونے لگے ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد