BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 March, 2008, 19:42 GMT 00:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وزارتِ اعظمٰی کاامیدوار ہوں‘

امین فہیم
وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ پارٹی کرے گی: امین فہیم
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور چند روز میں مشاورت کے ساتھ وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زرداری ہاؤس میں آصف علی زرداری سے عشائیے پر تفصیلی ملاقات کے بعد بی بی سی سے فون پرگفتگو کرتے ہوئےمخدوم امین فہیم نے کہا کہ ’ہمارے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں اور نہ ہی کوئی اختلاف ہے۔‘

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ اب بھی وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں اور حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔

’آصف علی زرداری سے کھل کر باتیں ہوئیں، کھانا ساتھ کھایا اور آئندہ روزانہ ان سے ملاقات ہوا کرے گی۔‘

اس سے پہلے جب مخدوم امین فہیم آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے پہنچے توصحافیوں نےان سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔ملاقات ختم ہونے کے بعد بھی وہ میڈیا کےنمائندوں سے بات کیے بنا روانہ ہوگئے۔

ملاقات میں موجود پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ’دونوں رہنماؤں کے درمیان غلط فہمیوں کے تاثر کو دور کرنے کی کوشش ہوئی ہے اور معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔‘

واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم اور آصف علی زرداری کے درمیاں اختلافات اس وقت سامنے آئے جب پیپلز پارٹی کی ترجمان شیری رحمٰن نے مخدوم امین فہیم کے بارے میں کہا کہ وہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے فوری بعد صدر پرویز مشرف اور اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بعد انٹیلیجنس حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے۔

شیری رحمٰن کے بقول امین فہیم نے ایسی ملاقاتوں کے بارے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت سینئر ساتھیوں کو اعتماد میں بھی نہیں لیا۔

ان اختلافات میں تیزی اس وقت آئی جب گزشتہ اتوار کو مری میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے سربراہان نے ملاقات کے بعد شراکت اقتدار کا معاہدہ کیا اور اس کے بعد میاں نواز شریف نے کہا کہ و نہیں چاہتے کہ ایسا شخص وزیراعظم بنے جس کا ’اینٹینا‘ کہیں اور ملتا ہو۔

میاں نواز شریف کے اس بیان کے بعد ان کی جماعت کے ایک رکن اسمبلی خواجہ آصف نے بھی مخدوم امین فہیم کی صدر مشرف سے ملاقات کے حوالے سے ان پر تنقید کی۔ جس پر امین فہیم نے انہیں قانونی چارہ جوئی کا نوٹس بھجوایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد