BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 15:02 GMT 20:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بابر اعوان کا بیان ذاتی تھا‘

امین فہیم اور پارٹی ممبران
’بابر اعوان پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے جبکہ مخدوم امین فہیم کا بیان درست ہے‘
پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نام کا فیصلہ جماعت کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی اور سینیٹر بابر اعوان جماعت کی نمائندگی نہیں کرتے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیری رحمٰن نے آج نوڈیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر وزیر اعظم کے عہدے پر اختلافات نہیں ہیں۔ ’وزیر اعظم کا فیصلہ پارٹی کی مجلس عاملہ کمیٹی ہی کرے گی۔‘

ان سے جب وزیر اعظم کے عہدے کے متعلق مخدوم امین فہیم اور بابر اعوان کے بیانات کے بارے میں سوال کیا گیا توانہوں نے کہا ’بابر اعوان پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے اور ان کا بیان ان کا ذاتی خیال ہے۔ جبکہ مخدوم امین فہیم کا بیان درست ہے کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی۔‘

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی وصیت تین حصوں میں بانٹی تھی۔ ’ان کی سیاسی وصیت کو اس لیے منظر عام پر لایا جا رہا ہے کہ غیر ملکی رسالے نیوز ویک نے یہ وصیت چھاپی ہے اور اس کو ہم پاکستانی ذرائع ابلاغ کے سامنے بھی لانا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ بینظیر کے شوہر آصف علی زرداری نے کبھی بھی اس وصیت کو ذاتی ملکیت نہیں کہا اور صرف وہ حصہ جو کہ ان کےخاندان، بچوں اور جائیداد کے بارے میں ہے وہ ان کی ذاتی ملکیت ضرور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی کتاب آنے والی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ان سے جب کہا گیا کہ کراچی کے مسلح گروپ کے بارے میں وضاحت کی جائے تو انہوں نہ کہا کہ اس کا اشارہ ایم کیو ایم یا کسی اور جماعت کی طرف نہیں ہے۔ ’آپ کتاب آنے کا انتظار کریں آپ کو سب معلوم ہو جائے گا۔‘

شیری رحمٰن نے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن میں اور رحمٰن ملک نے ناروے میں میڈیا اور سیاستدانوں سے ملاقات کی اور بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے پر زور دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد