مبصرین کو ویزے کی یقین دہانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنیچر کو بی بی سی کے دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعض عالمی مبصرین نے سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کو شکایت کی تھی کہ پاکستان کا سفارتخانہ انہیں ویزہ جاری کرنے میں غیر ضروری تاخیر کر رہا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی ترجمان کے مطابق انہوں نے ایک ہفتہ قبل نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو سے اس بارے میں باضابطہ شکایت کی تھی جبکہ ان کے مطابق تیس نومبر کو امریکی سینیٹروں کی صدر پرویز مشرف سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ ایلز بیتھ کولٹن نے بتایا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ وزارتِ خارجہ کو اس بارے میں ضروری ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ اور بعض دیگر اداروں سے منسلک عالمی مبصرین نے ویزہ کے لیے درخواستیں دی تھیں اور انہیں ویزہ جاری کرنے میں تاخیر کی گئی ہے۔ اس بارے میں جب دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں اور جب ان کے پاس مطلوبہ معلومات ہوگی تو وہ اپنی رائے دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آٹھ جنوری کو عام انتخابات ہونے ہیں اور حکومت نے انتخابات کو شفاف بنانے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے مبصرین کو دعوت دی تھی کہ وہ آکر خود دیکھ لیں کہ انتخابات شفاف ہیں یا نہیں۔ حکومت کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔ ان الزامات کے ساتھ پاکستان میں شفاف انتخابات کے لیے کام کرنے والی امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ یعنی ’این ڈی آئی‘ نے بھی آٹھ جنوری کے انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے خفیہ اداروں کا کردار محدود کرنے کی سفارش کی تھی۔ امریکہ پاکستان میں ووٹر فہرستوں کو کمپیوٹرائز کرنے، تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کرنے اور انتخابی عمل میں اصلاحات کے لیے تقریباً تین کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ |
اسی بارے میں ’ایمرجنسی میں انتخابات نامنظور‘11 November, 2007 | پاکستان ’انتخابات جنوری کے پہلے ہفتے میں‘11 November, 2007 | پاکستان ’عدلیہ کی بحالی کے بناء انتخابات بیکار‘18 November, 2007 | پاکستان عام انتخابات آٹھ جنوری کو20 November, 2007 | پاکستان انتخابات:’حصہ لینا نہ لینا برابر ہے‘25 November, 2007 | پاکستان انتخابات شیڈول کے مطابق: اٹارنی جنرل05 November, 2007 | پاکستان انتخابات وقت پر کروانے کا اعلان05 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||