BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 November, 2007, 17:47 GMT 22:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عدلیہ کی بحالی کے بناء انتخابات بیکار‘

حامد خان
تحریکِ انصاف کے قائم مقام چیئرمین اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے اور عدلیہ بحال نہیں ہوتی اس وقت تک پاکستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔

حامد خان نے اتوار کو نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ ملک میں جو نگران سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے وہ غیر آئینی ہے ۔

ان کے بقول نگران سیٹ اپ کے تمام ارکان کا براہ راست صدر جنرل پرویز مشرف سے تعلق ہے اوراس نگران سیٹ اپ کا مقصد دھاندلی کرنا اور مرضی کے نتائج حاصل کرنا ہے۔

حامد خان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ہیں عمران خان کے نظربندی کے باعث جماعت کے قائم مقام سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں حامد خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کے بغیر انتخابات میں حصہ لینا ایک آمر کی سازش کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔ ان کے بقول تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا جائے گا کہ عدلیہ اور آئین کی بحالی کے بغیر انتخابات میں حصہ لینا بے کار ہے۔

عمران خان کی رہائی کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کے معاملہ پر حامد خان نے کہا کہ وکلاء پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ ان کے بقول ’اس وقت عدلیہ کی طرف رخ کیا جائے گا جب جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تمام عدلیہ بحال ہو اور تین نومبر سے پہلے والی حالت واپس آجائے گی‘۔

حامد خان نے نجی ٹی وی چینلز کی بندش اور ایمرجنسی کے دوران سیاسی کارکنوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب آئین ، عدلیہ اور جمہوریت بحال ہوگی۔

اسی بارے میں
صدر مشرف تصادم کے راستے پر
17 November, 2007 | پاکستان
مشرف کو اب جانا ہوگا
17 November, 2007 | پاکستان
پھولوں کے ساتھ احتجاج
16 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد