BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 November, 2007, 05:37 GMT 10:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کو اب جانا ہوگا


سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے واضح کیا ہے کہ اب مشرف کو جانا ہوگا وہ انہیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں ۔ انہوں نے یہ بات سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں سے ملاقات میں کی۔

جمعہ کی شب انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں صحافی حسین نقی، امتیاز عالم ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر عارف حمید بھٹی، دانشور پروفیسر مہدی حسن، لاہو ہائی کورٹ بار کی سابق فنانس سیکریٹری ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

ایک سوال کے جواب میں بینظیر بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ایسی کوئی شق شامل نہیں تھی کہ فوج سے بیرکوں میں واپسی اور پر امن انتقال اقتدار پر بات چیت نہیں ہوگی۔

بینظیر بھٹو نے اس موقع پر مختلف سوالات کے جواب دیے۔ جبکہ سول سوسائٹی نے انہیں اپنا نو نکاتی چارٹر پیش کیا ۔

جس میں کہا گیا کہ صدر مشرف کی موجودگی میں ملک میں منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔ اس لیے وہ فوری طور پر اپنے تمام عہدوں اور نگران کابینہ کے ساتھ مستعفی ہوں۔ ملک میں ایمرجنسی فوری طور پر ختم کی جائے اور بنیادی حقوق بحال کئے جائیں۔

چارٹر میں عدلیہ کی بحالی اور میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ چارٹر میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ محبوس ججوں، وکلا، سیاسی کارکنوں، طلبا اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
چارٹر میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی فوری واپسی آزاد اور خودمختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کے ساتھ انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر کو بھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نظر بندی ختم کر کے رہا کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم
15 November, 2007 | پاکستان
’نگران حکومت کا حلف غداری‘
16 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد