13,490 کاغذاتِ نامزدگی وصول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آٹھ جنوری کے مجوزہ عام انتخابات کے لیے تیرہ ہزار چار سو نوے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی دو سو بہتر عام نشستیں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو ستتر نشستیں ہیں۔ لیکن ان کے مطابق قومی اسمبلی کی سات اور صوبائی اسمبلیوں کی گیارہ نشستوں میں حالات کی خرابی کی وجہ سے نامزدگی فارم بعد میں وصول ہوں گے۔ کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل تین دسمبر تک جاری رہے گا۔ صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی عام نشستوں کی تعداد ایک سو اڑتالیس ہے جس کے لیے اور دو ہزار انیس کاغذات نامزدگی داخل ہوئے ہیں۔ جوکہ تقریباً تیرہ درخواستیں فی حلقہ بنتی ہیں۔ جبکہ پنجاب کی دو سو ستانوے صوبائی اسمبلی کی عام نشستوں کے لیے چار ہزار پانچ سو سترہ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے لیے جمع درخواستوں کی تعداد فی حلقہ پندرہ ہے۔
صوبہ سندھ کی اکسٹھ قومی اسمبلی کی عام سیٹوں کے لیے نو سو نوے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے اور ان کی تعداد فی حلقہ تقریباً سولہ بنتی ہے۔ جبکہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ایک سو تیس عام نشستوں کے لیے بائیس سو ترانوے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ فی حلقہ تعداد تقریبا سترہ درخواستیں بنتی ہے۔ صوبہ سرحد کی قومی اسمبلی کی پینتیس نشستوں کے لیے پانچ سو اکسٹھ کاغذات نامزدگی داخل ہوئے اور یو فی حلقہ ان کی تعداد سولہ بنتی ہے۔ جبکہ سرحد کی ننانوے عام نشستوں کے لیے پندرہ سو چھپن درخواستیں جمع ہوئی ہیں جنکی فی حلقہ تعداد تقریباً پندرہ بنتی ہے۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی چودہ عام نشستوں کے لیے دو سو ترانوے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے اور فی حلقہ ان کی تعداد تقریبا اکیس بنتی ہے۔ جبکہ بلوچستان کی اکیاون عام نشستوں کے لیے ایک ہزار چھ درخواستیں داخل ہوئیں اور صوبائی نشستوں کے لیے فی حلقہ کی تعداد انیس بنتی ہے۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں یعنی فاٹا کی بارہ نشستیں ہیں ( دو سیٹوں پر انتخاب نہیں ہو رہا) وہاں ایک سو اکانوے درخواستیں داخل ہوئی ہیں اور فی حلقہ ان کی تعداد تقریباً سولہ بنتی ہے۔ اسلام آباد کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے چونسٹھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور فی حلقہ ان کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ یعنی بتیس بنتی ہے۔ |
اسی بارے میں اب حالات بہتر ہو گئے ہیں، ایمرجنسی 16 دسمبر کو اٹھانا چاہتا ہوں: صدر مشرف29 November, 2007 | پاکستان بینظیر، چنگیز مری کی نامزدگی26 November, 2007 | پاکستان انتخابات:’حصہ لینا نہ لینا برابر ہے‘25 November, 2007 | پاکستان انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا:شوکت24 November, 2007 | پاکستان سوات انتخابات شیڈول کے مطابق 24 November, 2007 | پاکستان آخر اے پی ڈی ایم لوگ کیوں نہیں لا سکا؟12 September, 2007 | پاکستان آخر اے پی ڈی ایم لوگ کیوں نہیں لا سکا؟12 September, 2007 | پاکستان کوئٹہ: اے پی ڈی ایم کا جلسہ 22 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||