BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 04:57 GMT 09:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: اے پی ڈی ایم کا جلسہ

حز بِ اختلاف کی جماعتوں کا جلسہ فائل فوٹو
حز بِ اختلاف کی جماعتوں کا جلسہ
کوئٹہ میں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ عام آج صادق شہید پارک میں ہو رہا ہے جس کے لیے تحریک میں شامل سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے کہا ہے یہ جلسہ فوجی حکومت کے خاتمے، حقیقی جمہوریت کے قیام اور فوج اور ایجنسیوں کا حکومت میں کردار کے خاتمے کے خلاف منعقد ہو رہا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین جیسے حزب اختلاف کے مولانا فضل الرحمٰن عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈر اسفندیار ولی خان پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی پاکستان مسلم لیگ کے راجہ ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا کے علاوہ پروفیسر ساجد میر سید منور حسن ڈاکٹر قادر مگسی وغیرہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے جمعیت علماء اسلام اور تحریک کے ایجنڈے میں بلوچستان کے حوالے سے اپنے تحفظات کے باوجود تحریک میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے براہمدغ کے دھڑے نے اس تحریک میں جمعیت علماء اسلام کی موجودگی کی وجہ سے شرکت سے انکار کیا ہے۔

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے کوئٹہ میں ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اس حکومت کا حصہ ہے جس نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کی اجازت دی ہے اور اس آپریشن میں نواب اکبر بگٹی ہلاک ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف جمعیت سرحد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے اور دوسری جانب حزب اختلاف کا حصہ بن رہے ہیں جس سے ان کا دوغلا پن ظاہر ہوتا ہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر اقبال ظفر جھگڑا نے نواب اکبر بگٹی کے بڑے بیٹے طلال بگٹی سے بگٹی ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ طلال اکبر بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے دوسرے دھڑے کی قیادت کر رہے ہیں۔

یاد رہے چھبیس اگست کو نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی ہے جس کے لیے براہمدغ بگٹی نے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے کی ہے۔ جمیل بگٹی نے تمام ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور وطن دوست سیاسی جماعتوں سے ہڑتال کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسی بارے میں
سول نافرمانی تحریک کا اعلان
19 September, 2006 | پاکستان
بلوچستان اسمبلی کے چار سال
11 November, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد