پشاور: جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نےجامعہ حفصہ کی انتظامیہ اور طالبات کے خلاف ایک ریلی نکالی اور ان کے حالیہ اقدامات کو ملک میں مذہبی تنگ نظری کو فروغ دینے سے تعبیر کیا ہے۔ جمعرات کو ویمن ایکشن فورم کے زیر انتظام نکالی گئی اس ریلی میں پانچ غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ قوم پرست جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ پشاور پریس کلب کے سامنے نکالی گئی ریلی میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی جنہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ خواتین نے ملک میں مذہبی عدم برداشت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ اور ڈنڈہ بردار برقعہ پوش طالبات کی جانب سے جہاد کرنے اور نفاذ شریعت کے اعلان کی مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مٹھی بھرمذہبی انتہا پسند قوتوں نے ملک میں موجود اعتدال پسندوں کی ایک بڑی تعداد کو ذاتی مفادات کی خاطر یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مظاہرے میں موجود غیر سرکاری تنظیم ٹرائیبل ویمن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر بیگم جان نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ حفصہ کی انتظامیہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والی برقعہ پوش خواتین ڈنڈے اٹھاکر کیسے سرعام سڑکوں پر نکل آتی ہیں۔ انہوں نے کہا ’ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے کبھی بھی یہ نہیں سنا کہ چرچ کےخواتین ڈنڈے اٹھاکر کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی انتظامیہ شہری حقوق کو محدود کرنے کی کوشش کررہی ہے اور خواتین کو گاڑی نہ چلانے کی دھمکی اور سی ڈیز شاپ کو نذرآتش کرنا اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ مظاہرین نےعوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں مذہبی عدم برداشت اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والی قوتوں کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں۔ | اسی بارے میں ’ڈیل ملک تباہ کر دے گی‘17 April, 2007 | پاکستان ’مذاکرت میں اسی فیصد پیشرفت‘11 April, 2007 | پاکستان جامعہ حفصہ مدارس بورڈ سے خارج09 April, 2007 | پاکستان ’خواتین کا اغواء، ایک سازش تھی‘31 March, 2007 | پاکستان شمیم رہائی کے بعد بھی عدم تحفظ کا شکار29 March, 2007 | پاکستان یرغمال بنائی گئی خواتین رہا29 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||