BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈیل ملک تباہ کر دے گی‘

’اگلی حکومت بے نظیر بھٹو کو دی گئی تو یہ پاکستان ٹوٹنے کا سبب بنے گا‘
جمعیت علمائے اسلام (ف) صوبہ سرحد کے زیراہتمام منعقدہ دینی مدارس کنونشن میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں لال مسجد، جامعہ حفصہ اور صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں مقامی طالبان کی کارروائیوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں ان کاروائیوں کو خلاف شریعت اور دینی مدارس کے خلاف سازش قرار دیا گیا ہے۔

اوقاف ہال پشاور میں منگل کو منعقد ہونے والے اس کنونشن میں صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں علماء، مفتیان اور دینی مدارس کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان ، وزیراعلی سرحد اکرم خان درانی، وفاق المدارس کے چئیرمین مولانا سلیم اللہ خان ، مولانا حنیف جالندھری، اور ممتاز عالم دین مولانا حسن جان نے بھی شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جمہوری اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور تمام تر واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ان سازشوں کو سمجھنے اور ان سے لاتعلق کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے اسلام اباد میں مساجد گرانے کے تمام نوٹس فوری طور پر واپس لیکر وہاں علماء کو مطمئن کرے اور جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیا جائے۔

اس سے قبل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر امریکہ اور فوجی حکمرانوں کے ساتھ ڈیل کے نتیجے میں اگلی حکومت بے نظیر بھٹو کو دی گئی تو یہ پاکستان ٹوٹنے کا سبب بنے گا اور عوام بھی اس کی تائید نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اپوزیشن کے وسیع تر اتحاد کےلئے کوشاں ہے لیکن پی پی پی اس میں رکاوٹ ہے اور وہ امریکہ کو کئی گئی یقین دہانیوں کو محفوظ کرنے کےلیے ایم ایم اے کے خلاف بیان بازی کررہی ہے۔

اپوزیشن رہنما نے خبردار کیا کہ بے نظیر ان پر الزامات نہ لگائیں ورنہ وہ بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دلائل کی بنیاد پر بات آئے تو محترمہ ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گی۔

گولڈن ٹمپل اسلام آباد
لال مسجد گولڈن ٹمپل کی راہ پر: وسعت اللہ
لال مسجدتصویروں میں
لال مسجد سے اسلام شریعت کا اعلان
اسی بارے میں
خودکش حملوں کی دھمکی
06 April, 2007 | پاکستان
لال مسجد: خطبہ جمعہ کا متن
06 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد