چالیس عسکریت پسند ہلاک:فوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے شانگلہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں چالیس افراد کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق یہ عسکریت پسند سوات سے ملحقہ ضلع شانگلہ میں منگل اور بدھ کو مختلف کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔ تاحال عسکریت پسندوں کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ’ فوجیوں نے عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری مزاحمت کا زور توڑ دیا ہے‘۔ شانگلہ اور سوات میں مبیینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کے لیے پاکستانی فوج گن شپ ہیلی کاپٹر اور توپخانہ استعمال کر رہی ہے اور منگل کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اس سے قبل سوات اور شانگلہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان فوج کے مورچوں پر مبیینہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کو جانی نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے گئے تھے۔ سوات میں میڈیا انفارمیشن سنٹر کی جانب سے منگل کی شام جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق شانگلہ اور سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بتیس مبیینہ عسکریت پسند ہلاک اور اسی زخمی ہوئے تھے جبکہ حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے حکومت کو مطلوب مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے کہا کہ شانگلہ میں فوجی حملے میں اُن کے چھ ساتھی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ شانگلہ میں لڑائی کے دوران فوج کے پچاس سے ساٹھ سپاہی ہلاک ہوئے۔ |
اسی بارے میں سوات، مالاکنڈ میں کرفیو نافذ16 November, 2007 | پاکستان سوات میں حکومتی کارروائی میں دیر کیوں؟15 November, 2007 | پاکستان سوات، شانگلہ میں لڑائی، متعدد ہلاک15 November, 2007 | پاکستان سوات و شانگلہ: 30 سے زائد ہلاک14 November, 2007 | پاکستان سوات: طالبان ٹھکانوں پر فائرنگ 13 November, 2007 | پاکستان سوات: ساٹھ ایف سی اہلکار رہا09 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||