سوات و شانگلہ: 30 سے زائد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ سوات اور شانگلہ میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مقامی طالبان کے ٹھکانوں اور ایک پک اپ پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تیس سے زائد عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم مقامی طالبان نے ان حملوں میں جنگجوؤں کے مارے جانے کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستان میں فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو گن شپ ہیلی کاپٹروں اور سکیورٹی فورسز کی گولہ باری میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق تحصیل کبل میں ایک ٹھکانے پر بمباری کی گئی جبکہ شانگلہ میں بھی مسلح طالبان پر شیلنگ کی گئی جس میں ان کے مطابق نو جنگجو ہلاک ہوگئے۔ انہوں نےکہا کہ اس کے علاوہ مٹہ کے کچھ علاقوں میں کاروائی کے نتیجے میں چار شدت پسند اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے بقول کانجو کے علاقے میں چار جنگجوؤں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شانگلہ ٹاپ میں آسمانی موڑ کے قریب ایک پک کو نشانہ بنایا گیا جس میں سترہ سے اٹھارہ جنگجو طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم مقامی طالبان کے ترجمان سراج الدین فوجی ترجمان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پک اپ عام لوگوں کو لے کر جا رہی تھی اور حکام حملے میں جس کمانڈر خان خطاب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں ان سے ان کی حملے کے بعد بات ہوئی ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا پہلے حملوں میں بھی ایک بار پھر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں ان کے مطابق بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق شام کے وقت کانجو کیمپ اور سیدوشریف ائر پورٹ میں تعینات سکیورٹی فورسز نے کوزہ بانڈے پر گولہ باری کی جس میں کئی عام شہریوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کرفیو نافذ رہنے کے بعد بدھ کی دوپہر کرفیو میں نرمی دی گئی تاہم اس کے باوجود مینگورہ شہر میں زیادہ تر دوکانیں بند رہی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا رش بھی کم دکھائی دیا۔ |
اسی بارے میں جنگجوگروہوں کا مضبوط نیٹ ورک11 November, 2007 | پاکستان ’یرغمالوں کو نقصان نہ پہنچائیں‘11 November, 2007 | پاکستان سوات: میجر سمیت سات اغواء10 November, 2007 | پاکستان سوات: سکیورٹی قافلے پر بم حملے09 November, 2007 | پاکستان سوات: ساٹھ ایف سی اہلکار رہا09 November, 2007 | پاکستان سوات میں فوجی آپریشن پر سوال03 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||