BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 November, 2007, 14:13 GMT 19:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عدلیہ کی بحالی تک بھوک ہڑتال

تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے اپنے رہنما کی رہائی کے لیے پیر کو بھی لاہور میں مظاہرہ کیا
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے تمام ججوں کی بحالی کے لیے سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ان کامطالبہ ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام ججوں کو تین نومبر سے پہلے والے عہدوں پر بحال کیا جائے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کو اس کی تین نومبر پہلی والی پوزیشن پر بحال نہ کیا گیا تو ان کی یہ بھوک ہڑتال موت تک جاری رہے گی۔

عمران خان کو پانچ روز پہلے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے نیوکیمپس سے پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ کے تعاون سے حراست میں لے لیا تھا بعد میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں لاہور سے ڈیرہ غازی خان کی جیل منتقل کردیا گیا۔

عمران خان کے قریبی رشتہ دار اور ان کےترجمان حفیظ اللہ نیازی نے پیر کے روز ان سے ملاقات کی اور میڈیا تک ان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پیر کو دو بجے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جو ان کے بقول پاکستان میں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی تک جاری رہے گی۔

حفیظ نیازی کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور سیف نیازی نے بھی ان سے جیل میں ملاقات کی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے لندن میں جنرل مشرف کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی

عمر چیمہ نے بعد میں بی بی سی کو بتایا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ملک سے ایمرجنسی ختم کی جائے اور ان تمام ججوں کو ان کی اس حثیت پر بحال کیا جائے جس پر وہ تین نومبر کو تھے۔

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت اعلی عدلیہ کے تمام ججوں کو معطل کردیا تھا۔ بعد میں بعض ججوں سے پی سی او کے تحت حلف لیا گیا۔

ادھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے پارٹی کے کارکن روزانہ احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔پیر کو پولیس نے لاہور کی مال روڈ پر ان کے احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنادیا اور تحریک انصاف کے آٹھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

نگران حکومت کے قیام کے بعد لاہور میں سیاسی کارکنوں کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔

جیل کی سختیوں کےحوالے حفیظ نیازی نے بتایا کہ عمران خان کا وزن کچھ کم ہوا ہے مگر انہیں اپنی صحت سےزیادہ فکر عدلیہ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےانہیں بتایا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کیمپوں میں رہنےکےعادی ہیں اور جیل کی سختیاں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

حفیظ نیازی سےجب عمران خان کےساتھ پنجاب یونیورسٹی میں بدسلوکی کے باری میں پوچھا گیا تو انہوں نےکوئی واضح جواب نہیں دیا اور صرف اتنا بتایا کہ عمران پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی جاتے رہے ہیں اور طلبہ نےانہیں ہمیشہ سراہا ہے۔انہوں نے جماعت اسلامی یا جمیعت کا نام لینے سے گریز کیا۔

ان کےبقول عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ججوں کی بحالی کی خاطر اسی لیے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے ان کےبقول ججوں کو تنہا چھوڑا دیا ہے اور ہر جماعت اپنے اپنے معاملات سلجھانے میں لگ گئی ہے۔

سیّد بادشاہ کا کارڈ
اپوزیشن فوجی دانش کا شکار ہو جائے گی
ایمرجنسی کا نواں دنایمرجنسی کانواں دن
طلباء، وکلاء کا احتجاج، بےنظیر کی دعائیں
صدر مشرفملک گرداب میں ہے
صدر کو اپنے عوام سے زیادہ بیرونی دنیا کی فکر
صدر مشرفانتخابات کا اعلان
صدر مشرف کی پسپائی یا نئی مورچہ بندی
بینظیر بھٹو اسلام آباد میں سنیچر کو ذرائع ابلاغ سے مخاطب سیاست کی رفوگیری
تجزیہ: ممکنہ مفاہمت کی بےنظیر کی شرط
احتجاجمظاہرے، احتجاج
ایمرجنسی کے خلاف مظاہرے جاری
ایک وکیل احتجاج کرتے ہوئےپانچواں دن
پاکستان بھر میں لوگ سراپا احتجاج
اسی بارے میں
بینظیر بھٹو لاہور پہنچ گئیں
11 November, 2007 | پاکستان
نواز شریف کی بینظیر کو پیشکش
10 November, 2007 | پاکستان
جئے سندھ کا لانگ مارچ ختم
12 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد