صحافیوں کا احتجاج جاری ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر اتوار کو بھی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسلام آباد میں درجنوں صحافیوں نے وزیر اعظم سیکرٹری کے قریب پرائیویٹ ٹی وی چینل جیو کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ صحافیوں نے کالی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں اور انہوں نے اپنے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں۔ صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری اور مسیحی رہنما جے سالک بھی اس احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاج کرنے والے صحافیوں نے اعلان کیا کہ وہ میڈیا کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں نجی ٹیلی ویژن جیو کے بیورو چیف کا کہنا ہے کہ حکومت میڈیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلوں سے پابندی اٹھائی گئی ہے جبکہ بڑے ٹی وی چینلوں سے نہیں اٹھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کے مالکان کی حکومت کے ساتھ اب تک ہونے والے مذاکرات کے دوران حکومت نے اپنی شرائط منوانے کی کوشش کی اور ٹی وی چینلوں کے مالکان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کچھ پرگراموں کے میزبانوں کو فارغ کیا جائے اور ان کے پروگرام بند کیے جانے پر پابندی اٹھا لی جائے گی۔ حامد میر جیو نیوز کے پرگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان بھی ہیں جبکہ طلعت حسین آج ٹی وی کے پروگرام ’لائیو ود طلعت‘ جبکہ مشتاق منہاس’بولتا پاکستان‘ کے میزبان اور کاشف عباسی آے آر وائی کے پرگرام’ آف دی ریکارڈ‘ پروگرام کے میزبان ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کی طرف سے ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد ذرائع ابلاغ کے قوانیں میں ترمیم کرکے کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ملک بھر میں چند کے ایک کے سوا بیشتر مقامی نجی نیوز ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات بند ہیں اورآٹھ روز سے بلیک آؤٹ ہے۔ |
اسی بارے میں ملک بھرمیں صحافیوں کایوم سیاہ09 November, 2007 | پاکستان پاکستان میں ٹی وی نشریات غائب 03 November, 2007 | پاکستان میڈیا پر پابندیاں مزید سخت03 November, 2007 | پاکستان ’میں آج بھی جج ہوں۔۔۔۔‘08 November, 2007 | پاکستان لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے08 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||