’حلف نہ اٹھانےوالے دفتر جائیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ کے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج پیر کو معمول کے مطابق دفتر جائیں گے۔ اور اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے جن کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں برطرف کردیا گیا بی بی سی کو بتایا کہ وہ پیر کو دفتر جائیں گے انہوں نے بتایا کہ دیگر جج صاحبان نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا جن کو انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بارے میں بتایا تھا اور وہ اس سے متفق تھے۔ عہدے سے ہٹائے گئے جسٹس صبیح الدین نے کہا کہ برطرفی کا حکم نامہ ان تک نہیں پہنچا ہے وہ بدستور چیف جسٹس ہیں پیر کو انہیں پولیس دفتر جانے سے روکے گی یا نہیں وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنیچر کی شام کو انہیں بذریعہ فیکس سپریم کورٹ کا ایک حکم نامہ ملا ہے جو سات ججوں کا مشترکہ فیصلہ ہے، اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کوئی بھی جج عبوری آئینی حکم ( پی سی او) یا کسی غیر آئینی حکم کے تحت حلف نہیں اٹھائے گا۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یا کسی جج کی بھی تقرری غیر قانونی اور غیر آئینی تصور کی جائیگی۔ جسٹس صبیح الدین احمد کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، یہ ان کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ججوں کو حلف لینے کے لیے گورنر ہاؤس بلایا گیا ہے مگر ان سے کوئی رائے نہیں مانگی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار آئے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سرکاری گاڑیاں واپس کریں اب آپ چیف جسٹس نہیں رہے اور زبردستی محافظ بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ابرار حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا اور جنرل باڈی کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ’تمام جج صاحبان پیر کو عدالت میں معمول کے مطابق آئیں گے اور جن ججوں نے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھایا ہے وکلاء ان کی عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے‘۔ |
اسی بارے میں ججوں کی بڑی تعدادنےحلف نہیں اٹھایا03 November, 2007 | پاکستان ’عدالت دھمکیوں میں نہیں آئے گی‘ 02 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی نافذ، آئین معطل، جسٹس چودہری برطرف، پریس پر پابندیاں03 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان03 November, 2007 | پاکستان ہنگامی صورت حال کے حکمنامے کا متن03 November, 2007 | پاکستان ’مارشل لاء دفن کرنا آسان نہیں‘22 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||