جج چیف جسٹس کا ساتھ دیں:بار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت اعظمیٰ کے ججوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا ساتھ دے کر عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ منگل کو سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے ایڈیشنل سیکریٹری سردار محمد غازی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ کے جج چیف جسٹس کی معطلی کے خلاف احتجاجاً ایک روز کام بند کرکے بھی اظہار یکجہتی کریں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے سترہ ججوں کی جانب سے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا پرجوش استقبال کرنے پر انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ ’میرے پاس ان ججوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں کہ انہوں نے جہاں عدلیہ کو مضبوط اور آزاد بنانے کے لیے وکلاء سے اظہار یکجہتی کیا وہاں چیف جسٹس کو صدر کی جانب سے معطل کرنے کے غیر آئینی فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی اور تشویش کا اظہار بھی کیا ہے،۔ ان کے مطابق وکلاء کی جدوجہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عدلیہ کو مستحکم اور آزاد بنانے کے لیے ہے۔ ’سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی طرح سپریم کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس کے ججوں کے اقدام حکومت کو یہ باور کرائیں گے کہ ان کا چیف جسٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے،۔ سردار غازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہی واحد موقع ہے کہ ہم عدلیہ کو آزاد اور مضبوظ بنائیں،۔ جب ان سے پوچھا کہ یہ ان کا ذاتی موقف ہے یا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تو انہوں نے کہا سپریم کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس کے ججوں سے اپیل بار ایسو سی ایشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نو مارچ کو چیف جسٹس کی معطلی کے بعد وکلا کی ایک تنظیم نے ججوں سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔ |
اسی بارے میں کونسل کی تشکیل: سماعت ملتوی16 April, 2007 | پاکستان ’اختیارات کی تقسیم ضروری ہے‘15 April, 2007 | پاکستان عدلیہ کو آزادی دی جائے: جسٹس افتخار14 April, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||