BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 November, 2007, 20:09 GMT 01:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کی بڑی تعدادنےحلف نہیں اٹھایا

 جج(فائل فوٹو)
سپریم کورٹ میں اس وقت چیف جسٹس سمیت انیس جج ہیں

ملک میں ایمرجنسی اور نئے عبوری حکم نامے کے نفاذ کے بعد سپریم کورٹ کے پندرہ اور ہائی کورٹس کے پچاس سے زائد ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ہے۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کی رات کو جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو نئے عبوری حکم نامے کے تحت نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس محمد جاوید بٹر نے بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے۔ نئے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے ان سے حلف لیا۔سپریم کورٹ کے ایک جج جسٹس سید سعید اشہد سے کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد نے حلف لیا۔

سپریم کورٹ میں اس وقت چیف جسٹس سمیت انیس جج ہیں جن میں سے پانچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔ حلف نہ اٹھانے والے جسٹس افتخار چودھری کے علاوہ جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس سردار رضا خان، جسٹس خلیل الرحمان رمدے، جسٹس فلک شیر، جسٹس میاں شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ناصر الملک، جسٹس راجہ فیاض احمد، جسٹس چودھری اعجاز احمد، جسٹس سید جمشید علی، جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔

لاہور
لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت چیف جسٹس سمیت ججوں کی کل تعداد اکتیس تھی جن میں سے چیف جسٹس کے علاوہ بارہ ججوں نے سنیچر کو عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھایا جبکہ چار مزید ججوں نے اتوار کو حلف اٹھایا۔ اس طرح کل چودہ ججوں نے حلف نہیں اٹھایا۔

حلف نہ اٹھانے والوں میں جسٹس خلیل الرحمان رمدے بھی شامل ہیں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری نے پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) خالد مقبول نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے حلف لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سنیچر کو جن ججوں سے حلف لیا ان میں جسٹس سید زاہد حسین، جسٹس نسیم سکندر، جسٹس خالد علوی، جسٹس سید سخی حسین بخاری ، جسٹس مزمل خان، جسٹس ایم بلال خان، جسٹس فضل میراں چوہان ، جسٹس شبر رضا رضوی، جسٹس حامد علی شاہ ،جسٹس طارق شمیم، جسٹس سید اصغر حیدر اور جسٹس حسنات احمد خان شامل ہیں جبکہ اتوار کو حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالشکور پراچہ، جسٹس شیخ حاکم علی، جسٹس سجاد حسین شاہ اور جسٹس سردار اسلم شامل ہیں۔

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والوں میں جسٹس خواجہ محمد شریف، جسٹس میاں نجم الزماں، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس مولوی انوارالحق، جسٹس سائر علی ، جسٹس میاں حامد فاروق ، جسٹس اعجاز احمد چودھری، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی، جسٹس جاوید سرفراز ، جسٹس جہانگیر ارشد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس محمد عطاء بندیال اور جسٹس اقبال حمید الرحمن شامل تھے۔

کراچی
کراچی سے نامہ نگار ارمان صابر کے مطابق ہفتہ کی رات کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے چار ججوں نے پی سی او کے تحت گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا ہے۔ رات گئے گورنر سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد افضل سومرو نے گورنر ہاؤس میں بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف اٹھایا جبکہ پی سی او سنہ 2007 کے تحت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔ بعدازاں نئے چیف جسٹس محمد افضل سومرو نے جسٹس منیب احمد خان، جسٹس یاسمین عباسی اور جسٹس مسز قیصر اقبال سے سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ستائیس جج اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد تھے۔ اطلاعات کے مطابق ستائیس ججوں میں سے پانچ ججوں کو نہیں بلایا گیا تھا، بارہ ججوں کو گورنر ہاؤس بلایا گیا جبکہ باقی ججوں کے نام ابھی زیرِغور ہیں۔

جن ججوں کو نہیں بلایا گیا ان میں جسٹس صبیح الدین احمد، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور چھ ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا

جن ججوں کو حلف اٹھانے کے لیے بلایا گیا تھا ان میں جسٹس افضل سومرو، جسٹس عزیزاللہ میمن، جسٹس یاسمین عباسی، جسٹس مسز قیصر اقبال، جسٹس منیب احمد خان، جسٹس علی سائیں ڈنو مہیتلو، جسٹس ندیم اظہر صدیقی، جسٹس محمود عالم رضوی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس سلمان انصاری، جسٹس ظفر احمد خان شیروانی اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ تاہم ان بارہ میں سے صرف چار ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔

پشاور
پشاور سے نامہ نگار انتخاب امیر کے مطابق اتوار کوتین مزید ججوں نے نئے پی سی او کے تحت اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی نے جسٹس راج محمد ، جسٹس محمد رضا اور جسٹس جہانزیب سے حلف لیا۔ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور چھ ججوں نے سنیچر کی رات اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں ہسپتال سے حلف برداری کے لیے گورنر ہاؤس لایا گیا۔سنیچر کی رات جن ججوں نے حلف اٹھایا ان میں جسٹس حامدفاروق، جسٹس سلیم خان، جسٹس اعجازالحسن، جسٹس قائم جان اور جسٹس سید معروف خان شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی

پشاور ہائی کورٹ کے کل ججوں کی تعداد پندرہ ہے جبکہ ان میں سے دو سیٹیں خالی تھیں اور اب نیا حلف لینے والے ججوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

کوئٹہ
کوئٹہ سے نامہ نگار عزیز اللہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امان اللہ یسین زئی اور دیگر چار ججوں نے نئے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھا لیا ہے ۔

حلف برداری کے یہ تقریب کوئٹہ میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے چیف جسٹس بلوچستان امان اللہ یسین زئی سے حلف لیا ہے۔اس کے بعد چیف جسٹس امان اللہ یسین زئی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے دیگر چار ججوں جسٹس احمد خان لاشاری جسٹس اختر زمان ملغانی جسٹس نادر خان اور جسٹس مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی سے حلف لیا ہے۔

پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر بی بی سی اردو کے صبح

اسی بارے میں
ایمرجنسی کالعدم: سپریم کورٹ
03 November, 2007 | پاکستان
عبوری آئین: شہری آزادیاں سلب
03 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد