دارالحکومت کی منتقلی، احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت کو نئی جگہ تعمیر کرنے کے سرکاری اعلان کے خلاف احتجاج کرنے والے بعض مشتعل مظاہرین نے جمعرات کو وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے لوگوں کو منتشر کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سے بیس کلومیڑ کے فاصلے پر وادی جہلم میں گھڑی دوپٹہ کے مقام پر چند درجن افراد نے وزیر اعظم کی کار کو روکنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا جس دوران ایک پتھر وزیراعظم کی گاڑی پر بھی جالگا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرکے صورت حال پر قابو پا لیا اور وزیراعظم کا قافلہ تیزی سے آگے بڑھ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت مظفرآباد سے وادی جہلم بھیجی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ وزیراعظم پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی البتہ کچھ لوگوں نے پرامن مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بدھ کو دارالحکومت کو مظفرآباد شہر سے بیس کلومیڑ دور چھتر کلاس منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس کے بعد مظفرآباد شہر اور کئی دیگر قصبوں میں لوگوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ بدھ کے روز مظفرآباد میں کئی افراد پولیس کی لاٹھی چارج کے باعث زخمی ہوئے تھے جب درجنوں افراد نے سرکاری اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شہر کی سڑک بند کردی تھی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم ماضی میں کئی مرتبہ یہ بیان دے چکے ہیں کہ دارالحکومت کو منتقل کیا جائے گا لیکن اب اس ضمن باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں مظفرآباد: مغوی طالبہ بازیاب09 February, 2007 | پاکستان کشمیر: ہزاروں کی بجلی کٹ گئی27 December, 2006 | پاکستان مظفرآباد: ٹیلیفون کنکشن کٹ گئے03 May, 2006 | پاکستان مظفرآباد کے سفید پوش کہاں جائیں؟16 February, 2006 | پاکستان مظفرآباد، 63 فیصد علاقہ خطرناک22 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||