BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 December, 2006, 03:34 GMT 08:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: ہزاروں کی بجلی کٹ گئی

متاثرین زلزلہ
صارفین کہتے ہیں بل بجلی کے خرچ سے زیادہ آئے ہیں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بجلی کے محکمے نے واجبات ادا نہ کرنے پر زلزے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً تین ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی روک دی ہے۔

حکام کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب متاثرہ علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ برقیات نے یہ کارروائی مظفرآباد کے جنوب میں واقع وادی جہلم میں کی۔
اس وادی میں تقریباً اکتیس ہزار بجلی کے صارفین ہیں جن میں حکام کے مطابق بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تین ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وادی جہلم میں عام صارفین کے ذمے مجموعی طور پر پندرہ کروڑ روپے کے واجبات ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ صرف ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی روکی گئی ہے جہاں تمام یا لگ بھگ نوے فیصد صارفین نے اس سال جنوری سے اب تک یعنی پورے سال کے بجلی کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں۔

محمکہ برقیات کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان علاقوں کے صارفین کو متعدد بار واجبات ادا کرنے کے لئے کہا لیکن حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد مجبوراً ان کو یہ کارروائی کرنا پڑی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اس علاقے میں اس وقت مجموعی طور پر لگ بھگ ایک ارب روپے عام صارفین کے ذمے ہے جس میں انستالیس کڑوڑ روپے صرف دو اضلاع مظفرآباد اور وادی نیلم کے لوگوں کو ادا کرنے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے پانی و بجلی کے ادارے واپڈا سے بجلی خریدتے ہیں اور لوگوں سے واجبات وصول کئے بغیر ہمیں واپڈا کو ادایئگی کرنا مشکل ہوتی ہے ۔

لیکن وادی جہلم میں متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کی طرف سے بھیجے جانے والے بل زیادہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بل ادا نہیں کئے۔

زلزے میں گھروں کے ساتھ ساتھ میڑ بھی تباہ ہوئے اور حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اوسط نکال کر بل روانہ کئے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد