مظفرآباد: ٹیلیفون کنکشن کٹ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹیلیفون کی سہولت فراہم کرنے والے فوجی ادارے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن یا ایس ای او نے منگل کے روز زلزے سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے ٹیلیفون کے کنکشن عارضی طور پر منقطع کر دیئے ہیں۔ اس ادارے کا کہنا ہے یہ اقدام بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ٹیلیفون کنکشن منقطع ہونے کے ساتھ ہی درجنوں کی تعداد میں مشتعل نوجوان نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اس اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا اور ٹائر جلاکر سڑک پر روکاٹیں کھڑی کیں۔ اسی دوران کچھ دیر میں پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور انھوں نے رکاوٹ دور کرکے ٹریفک بحال کردی اور مظاہرین منشتر ہوگئے۔ اس مظاہرے میں شریک ایک طالب علم رہنما شجاعت کاظمی نے مطالبہ کیا کہ فون کنکشن فوری طور پر بحال کیئے جائیں ورنہ وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ کشمیر کے اس علاقے میں ٹیلیفون کی سہولت فراہم کرنے والے فوجی ادارے سپیشل کمیونیکیشن آرگنازیشن یا ایس سی او کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں بدھ کو تفصیل سے بیان جاری کریں گے۔ البتہ اس ادارے کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ٹیلیفون کنکشن کاٹے گئے ہیں جنہوں نے ستمبر اور جنوری کے بل ادا نہیں کیئے ہیں۔ اس ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان لوگوں کے فون نہیں کاٹے گئے جن کو صرف جنوری کے مہینے کے بل ادا کرنے ہیں۔ اس کا کہنا ہے تھا کہ لوگوں کو تین ہفتے کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ فون بل جمع کرائیں لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد مجوراً یہ کارروائی کرنا پڑی۔ ایس سی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے فون بل جمع کرائے ہیں اور بہت کم ایسے لوگ ہیں جھنوں نے فون بل ادا نہیں کیئے ہیں۔ پاکستان کی حکومت نے آٹھ اکتوبر کے زلزے کے بعد تین ماہ کے لیئے بجلی اور ٹیلیفون بل معاف کر دیئے تھے اور اب لوگوں کو جنوری کے بل بیجھے گئے ہیں۔ لیکن بہت سارے لوگوں نے بل ادا کرنے سے انکار کیا اور وہ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ لوگوں کی بحالی تک ٹیلیفون اور بجلی بل معاف رکھے جائیں۔ لیکن پاکستانی حکام نے صاف طور پر واضع کیا ہے کہ لوگوں کو بجلی اور ٹیلیفون بل ادا کرنے پڑیں گے ۔ | اسی بارے میں ’حکومت زبردستی نکال رہی ہے‘01 April, 2006 | پاکستان پنج کوٹ کے رہائشی کہاں جائیں24 February, 2006 | پاکستان موگادیشو سے مظفر آباد تک24 February, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین: نیا سال، نئی مشکلات 01 January, 2006 | پاکستان ایک اجتماعی قبر کی کہانی23 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||