BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 October, 2007, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاڑکانہ بینظیر کی آمد کا منتظر

لاڑکانہ کے علاوہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں پارٹی کارکنان بےنظیر کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں
لاڑکانہ پاکستان کی سیاست کا کئی عشروں سے اہم مرکز رہا ہے اور آج بھی بے نظیر بھٹو کا آبائی شہر اور میکہ ہونے کے باعث اہم ہے۔ آپ شہر میں جیسے ہی داخل ہوتے ہیں آپ کو کسی سرگرمی کا احساس ہوتا ہے۔

عمارتوں پر قدآور بینر لٹک رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصاویر ان پر نمایاں ہیں اور ان پر ان لوگوں کی تصاویر بھی ہیں جنہوں نے انہیں تیار کرایا ہے۔

کہیں کہیں اور بھی بینر ہیں جو صدر جنرل پرویز مشرف کے ہیں۔ ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن پر سندھ کے وزیراعلٰی ارباب غلام رحیم اور صوبائی وزیر الطاف اُنڑ نمایاں ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے بینروں کی تعداد کے باعث وہ دب گئے ہیں۔

ہر بڑی عمارت خواہ نجی ہو یا سرکاری، اس پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرا رہا ہے۔ دیواریں ہر جانب نعروں سے بھری پڑی ہیں۔ پورے شہر میں المرتضٰٰی ہاؤس جہاں بے نظیر بھٹو بڑی ہوئیں، خاموش ہے۔ اس کی دیواروں پر ان کے بھائی کی حمایت میں نعرے ہیں، بھٹو کا وارث بھٹو کے نعرے درج ہیں۔

پھر شہر کے بعض علاقے پیپلز پارٹی کے نغموں کی آوازوں سے گونج رہے ہیں۔ لوگوں کا ایک ہجوم پیدل ایک جگہ سے دوسری جگہ آ رہا ہے جس سے شہر بھر میں کسی تہوار کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ تین روز قبل عیدالفطر کے تہوار سے ملی ہوئی 18 اکتوبر کی تاریخ نے پیپلز پارٹی کی سرگرمی کو تہوار کا رنگ دے دیا ہے۔

لاڑکانہ سے کاروں، ویگنوں، بسوں کے کئی قافلے وقفے وقفے میں کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ قافلے کارکنوں پر مشتمل ہیں جو مقامی لیڈروں کے گروہ میں تقسیم ہیں۔ حاجی منور عباسی گروپ، ایاز سومرو گروپ وغیرہ وغیرہ لیکن نعرہ سب کا ایک ہی ہے ’بے نظیر آ رہی ہے، بے نظیر آ رہی ہے۔‘

آٹھ سال کی جلاوطنی ختم کر کے پاکستان آنے والی بے نظیر کو ایک بار پھر 1986 والی صورتحال کا سامنا ہے جس کے بعد ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تمام بڑے بڑے برج گرا دیے تھے۔ دیکھیں 2007ء یا 2008ء میں ہونے والے انتخابات میں کیا ہوتا ہے۔

بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)بینظیر کی سیاست
اکیس سال کے سفر میں کیا کیاہوا؟
بینظیربینظیر کی واپسی
بینظیر کی وطن واپسی کا اعلان اور عوام کا جوش
بینظیر تردید اور خدشات
بینظیر کی واپسی کچھ ہوا تو وزیراعلیٰ ذمہ دار
جیالوں کے قافلے
کراچی میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری
بھٹوبینظیر کا استقبال
لیاری میں لگتا ہے کہ ہر طرف بھٹو ہی بھٹو ہے۔
بینظیر بھٹو انیس سو چھیاسی میںبینظیر کا امتحان
انیس سو چھیاسی اور دو ہزار سات میں بہت فرق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد