بینظیر فیصلوں کے بعد آئیں: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے جلاوطن سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو ذاتی طور پر پیغام بھجوایا ہے کہ وہ اپنی پاکستان آمد کو ملتوی کر دیں لیکن وہ اُن کو واپسی سے روک نہیں سکتے۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب تک اُن کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ نہ ہو جائے، بے نظیر بھٹو کو انتظار کرنا چاہیے۔ جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ اُن کے پیغام کے جواب میں ابھی تک سابق وزیر اعظم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جبکہ دوسری جانب بے نظیر بھٹو پر اُن کی جماعت کا دباؤ ہے کہ وہ اپنی واپسی کا پروگرام تبدیل نہ کریں۔ جمعہ کو بی بی سی کے نامہ نگار اوون بینٹ جونز کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل پرویز مشرف نے کہا: ’میں نے (بینظیر بھٹو) کو پیغامات بھیجے ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ انہیں اپنی پاکستان واپسی میں تاخیر کرنی چاہیئے۔ یہاں بہت کچھ ہو رہا ہے، عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں۔ میرا خیال ہے انہیں ان کے بعد ہی آنا چاہئیے۔‘ جنرل مشرف نے ایک ڈِیل کے ذریعے بے نظیر بھٹو کی واپسی میں رکاوٹ کو دور کیا تھا۔ ڈیل یا قومی مصالحتی آرڈیننس کے تحت سابق وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات معاف کیے جانے تھے لیکن اب سپریم کورٹ نے قومی مصالحتی آرڈیننس کو قابل سماعت قراد دے کر اس آرڈیننس کو اُس وقت تک کے لیے ناقابل عمل بنا دیا ہے جب تک کہ اس بارے میں سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں آجاتا۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مصالحتی آرڈیننس جاری کیا تھا لیکن اُن کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ عدالت عالیہ اسے غیر آئینی سمجھے۔ اوون بینٹ جونز کو دیے گئے اس انٹرویو میں جنرل مشرف نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں جاری بحران پر بھی بات کی جہاں پاکستانی فوج طالبان کے حامی مقامی شدت پسندوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں شدت پسند غلط فہمی کی بنا پر تقریباً تین سو فوجیوں کو یرغمال بنانے میں کامیاب ہوگئے لیکن اس کی ایک وجہ فوجیوں کی جانب سے غیرپیشہ وارانہ اقدام بھی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اُس پرتشدد علاقے میں جاری آپریشن جنروی طور پر کامیابی سے ہمکنار تھا، لیکن اُنہوں نے قبائلی علاقے میں گزشتہ ہفتے فوج کی جانب سے طاقت کے بھرپور استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری تھا کہ فوج یہ دکھائے کہ وہ اُس علاقے میں غالب پوزیشن میں ہے۔ |
اسی بارے میں قومی مصالحتی آرڈیننس جاری 05 October, 2007 | پاکستان بے نظیر کے اعلان پر ملا جلا رد عمل15 September, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان ’بےنظیر بھٹو نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں‘27 September, 2007 | پاکستان بےنظیر، بلٹ پروف گاڑی کی اجازت28 September, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی تحلیل کردی گئی10 October, 2007 | پاکستان شمس الملک سرحد کے نگراں وزیر اعلیٰ10 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||