عام انتخابات جنوری میں:شوکت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات جنوری میں ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سال کے اوائیل میں الیکشن کرانے کے لیے ایک نگراں حکومت تشکیل دی جائے گی تاہم انہوں نے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات’ آزادانہ اور منصفانہ انداز‘ میں ہوں گے اور الیکشن کی نگرانی کے لیے بین الااقوامی مبصرین کو مدعو کیا جائے گا۔ یہ اعلان صدر مشرف کی جیت کے غیر سرکاری نتائج کے بعد کیا گیا ہے۔ شوکت عزیز نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں پندرہ نومبر کو اپنی مدت پوری کریں گی اور اس کے ساٹھ دن کے بعد انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ کامیابی کے ساتھ صدارتی انتخابات ہونے کے بعد انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا اور اب عام انتخابات شفاف اور آزاد ماحول میں کرائے جائیں گے‘۔ تاہم صدر مشرف کے دوسری مرتبہ صدر بنائے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جو جلدی ہی اس سلسلے میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ عدالت نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے نتائج اسی وقت سرکاری طور پر تسلیم کیے جائیں گے جب ان درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا جائے گا کہ صدر مشرف دوبارہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ صدر مشرف کے مخالفین کا کہنا ہے کہ فوج کے سربراہ کا صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنا غیر آئینی ہے۔ صدر مشرف کے وکیلوں نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف لینے سے پہلے آرمی چیف کے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ |
اسی بارے میں فوجی صدر: بینچ کی ازسرِنو تشکیل09 October, 2007 | پاکستان غیر سرکاری نتائج، پانچ سال اور؟06 October, 2007 | پاکستان صدارتی الیکشن پولنگ، فیصلہ بعد میں06 October, 2007 | پاکستان پاکستان کے بااختیار اور بے اختیار صدور06 October, 2007 | پاکستان قومی مصالحتی آرڈیننس جاری 05 October, 2007 | پاکستان حکم امتناعی فیصلہ جمعہ کو متوقع04 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||