باؤچر پاکستان کے’انتخابی مشن‘ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا رچرڈ باؤچر آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بعد میں وہ حزب اختلاف کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔ مسٹر باؤچر کی صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی ملاقات متوقع ہے لیکن حکام کہتے ہیں کہ تاحال ملاقات طے نہیں ہوئی۔ امریکی نائب وزیر پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے رچرڈ باؤچر کی ملاقات کو خاصی اہمیت دی جار رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کی خاطر وہ امریکی تحفظات کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر سے بات چیت کریں گے۔ رچرڈ باؤچر کی آمد کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے اس بیان کو بھی کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے فوجی عہدہ چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ امید کرتا ہے کہ صدر مشرف اپنا وعدہ پورا کریں گے اور نو منتخب اسمبلیوں سے خود کو صدر منتخب کروائیں گے۔ پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں رچرڈ باؤچر کے دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے لیکن حکومتی حلقے اُسے معمول کا دورہ قرار دے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا ’ ہاں، مسٹر باؤچر دفتر خارجہ میں امریکی ڈیسک کے سربراہ سے ملیں گے اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے،۔ رچرڈ باؤچر شام چار بجے چیف الیکشن کمشنر سے ملیں گے اور شام ساڑھے چھ بجے حزب مخالف کی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے اعزاز میں دعوت دیں گے۔ |
اسی بارے میں ’پاک جمہوریت امریکی ایجنڈے پر‘06 April, 2006 | پاکستان باؤچر کی حکام سےملاقاتیں05 April, 2006 | پاکستان مشرف کی مذمت سےامریکہ کا انکار21 December, 2004 | صفحۂ اول ’وردی کا فیصلہ انتخابات کریں گے‘26 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||