بینظیر فیصلوں کے بعد آئیں: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کو ایک ذاتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے بینظیر بھٹو سے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنی پاکستان آمد میں تاخیر کریں جب تک کے تمام عدالتی معاملات ختم نہیں ہو جاتے۔ تاہم، بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے صدر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بینظیر بھٹو کو پاکستان آنے سے روکیں گے۔ واضح رہے کہ بینظیر بھٹو صدر جنرل مشرف کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کی روشنی میں اٹھارہ اکتوبر کو کراچی پہنچیں گی جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن ان کے بڑے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جمعہ کو نامہ نگار اوون بینٹ جونز کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل پرویز مشرف نے کہا: ’میں نے (بینظیر بھٹو) کو پیغامات بھیجے ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ انہیں اپنی پاکستان واپسی میں تاخیر کرنی چاہیئے۔ یہاں بہت کچھ ہو رہا ہے، عدالتوں میں مقدمے چل رہے ہیں۔ میرا خیال ہے انہیں ان کے بعد ہی آنا چاہئیے۔‘ تاہم جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کو واپس آنے سے روکیں گے نہیں۔ ’ انہیں ملک سے کسی نے بھی نہیں نکالا تھا۔‘ بینظیر بھٹو نے آٹھ سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان جانے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ پاکستان کی سپریم کورٹ اس سے ایک دن قبل سترہ تاریخ کو جنرل مشرف کے بطورِ صدرِ پاکستان انتخاب کے حوالے سے آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے ساتھ صدر جنرل پرویز مشرف کے انٹرویو کی تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں قومی مصالحتی آرڈیننس جاری 05 October, 2007 | پاکستان بے نظیر کے اعلان پر ملا جلا رد عمل15 September, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان ’بےنظیر بھٹو نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں‘27 September, 2007 | پاکستان بےنظیر، بلٹ پروف گاڑی کی اجازت28 September, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی تحلیل کردی گئی10 October, 2007 | پاکستان شمس الملک سرحد کے نگراں وزیر اعلیٰ10 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||