’بینظیر فیصلے کے بعد واپس آئیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک ملک میں واپس نہ آئیں جب تک سپریم کورٹ صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ بینظیر بھٹو نے آٹھ سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان جانے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ پاکستان کی سپریم کورٹ اس سے ایک دن قبل سترہ تاریخ کو جنرل مشرف کے بطورِ صدرِ پاکستان انتخاب کے حوالے سے آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو میں جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ’ میں کہوں گا کہ وہ پہلے واپس نہ آئیں۔ ہم پہلے ان مشکلات پر قابو پا لیں۔ انہیں بعد میں آنا چاہیے، اٹھارہ کے بعد‘۔ اس سوال پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا بینظیر کو پاکستان آنا چاہیے تو صدر مشرف کا کہنا تھا ’یقیناً انہیں واپس آنا چاہیے‘۔ تاہم انہوں نے اس امر کی وضاحت نہیں کی بینظیر کو اپنی واپسی سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر کیوں کرنی چاہیے۔ اس سوال پر کہ اگر عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو ان کا ردعمل کیا ہوگ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ’جب ہم پل تک پہنچیں گے تو اسے عبور بھی کر لیں گے‘۔ جنرل پرویز مشرف نے چھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اکثریت حاصل کی تھی تاہم الیکشن کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفیکشن سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جنرل مشرف کی صدارتی امیدوار بننے کی اہلیت کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر فیصلے کے بعد کیا جانا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے انتخاب سے قبل پانچ اکتوبر کی شب قومی مفاہمتی آرڈیننس سنہ دو ہزار سات جاری کیا تھا جس کے تحت ارکان اسمبلی اور ہولڈرز آف پبلک آفس کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ایسے ریفرنس خارج ہوسکیں گے جو یکم جنوری سنہ انیس سوچھیاسی سے بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے دوران عدالتوں میں دائر کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں احتساب بیورو کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل شفاعت نبی شیروانی نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں بتایا تھا کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو کے خلاف دائر مقدمات واپس لے لیے ہیں جبکہ پاکستانی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے لیے مکمل سکیورٹی کا بندوبست کیا جائےگا۔ |
اسی بارے میں قومی مصالحتی آرڈیننس جاری 05 October, 2007 | پاکستان بے نظیر کے اعلان پر ملا جلا رد عمل15 September, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی اٹھارہ اکتوبر کو15 September, 2007 | پاکستان ’بےنظیر بھٹو نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں‘27 September, 2007 | پاکستان بےنظیر، بلٹ پروف گاڑی کی اجازت28 September, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی تحلیل کردی گئی10 October, 2007 | پاکستان شمس الملک سرحد کے نگراں وزیر اعلیٰ10 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||