مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ایک افغان پناہ گزین کو امریکہ کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔ مہمند ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح باجوڑ ایجنسی کی سرحد کے قریب محمد گٹ کے علاقے سے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ایک لاش ملی ہے جس کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق لاش کے ساتھ پشتو زبان میں ایک خط بھی ملا ہے جس میں مقتول کا نام اسم اعظم ولد گلا جان سکنہ شونگڑے، کونڑ، افغانستان بتایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’مقتول امریکہ کے لیے مبینہ طورپر جاسوسی کرتا تھا لہذا اس کے خلاف الزام ثابت ہونے پر اس کو قتل کیاگیا‘۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’جو بھی غیر ممالک کے لیے مخبری کرےگا، ان کا یہی انجام ہوگا‘۔ پولیٹیکل ذرائع نے قتل کیے جانے والے شخص کی عمر تقریباً چالیس سال بتائی ہے جبکہ لاش مقتول کے بھائی کے حوالے کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران جاسوسی، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور جسم فروشی کے الزامات میں دو خواتین سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان واقعات میں مقامی طالبان ملوث ہیں تاہم تاحال کسی گروہ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مبصرین کے بقول یکے بعد دیگرے اس قسم کے واقعات میں اچانک اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیرستان اور باجوڑ کی طرح اب مہمند ایجنسی میں بھی مقامی طالبان روز بروز منظم ہوتے جارہے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے خود جنگجوؤں کو چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ علاقے سے منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے اثر و رسوخ کو کم کیا جائے تاہم حکام اس بات کی تردید کرتے ہیں۔ |
اسی بارے میں وزیرستان: مشکوک جاسوس کی لاش02 May, 2007 | پاکستان جاسوسی کے الزام میں دو افراد قتل26 September, 2007 | پاکستان جاسوسی کےالزام میں قتل12 August, 2007 | پاکستان باجوڑ:جاسوسی کے الزام میں قتل18 July, 2007 | پاکستان امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل12 July, 2007 | پاکستان امریکی جاسوسی کے شبہ میں قتل09 June, 2007 | پاکستان سرحد: جاسوسی کےالزام میں دو قتل29 April, 2007 | پاکستان جاسوسی کا شبہ، افغان مہاجر قتل02 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||