امریکی جاسوسی کے شبہ میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں ایک مقامی شخص کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح افغانستان کی سرحد کے قریب علی خیل علاقے میں مقامی لوگوں کو ایک لاش ملی اور ساتھ ہی اردو میں تحریر ایک خط بھی پڑا تھا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتول امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’ امریکہ کے لیے جاسوسی کر نے والوں کا انجام یہی ہوگا‘۔ خط میں اس شخص کا نام رحیم جان اور تعلق شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں دتہ خیل سے بتایا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتا یا کہ رحیم جان کو ایک مہینہ پہلے ناملعوم مسلح نقاب پوشوں نے دتہ خیل کے علاقے سے اغواء کیا تھا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے علی خیل علاقے سے تعلق رکھنے والے اسی شخص گل معروف شاہ کے حوالے کہا ہے کہ مقتول رحیم جان کی ویڈیو فلم بھی دیکھی گئی ہے، جس میں قتل ہونے سے پہلے وہ امریکی جاسوس ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گزشہ تین سال کے دوران درجنوں افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے۔ ان وارداتوں کا الزام علاقہ میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگایا جاتا ہے۔ حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان گز شتہ سال پانچ ستمبر کو ایک امن معاہدہ ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں لوگوں کے قتل کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ | اسی بارے میں میرانشاہ: سرکاری اہلکار اغواء19 May, 2007 | پاکستان وزیرستان: مشکوک جاسوس کی لاش02 May, 2007 | پاکستان سرحد: جاسوسی کےالزام میں دو قتل29 April, 2007 | پاکستان تین شدت پسند، ایک فوجی ہلاک10 March, 2007 | پاکستان مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم28 February, 2007 | پاکستان حکومت،طالبان امن معاہدے کا ٹیسٹ22 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||