BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 September, 2007, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’29 ستمبر کو مستعفی ہوجائینگے‘

قاضی حسین، اچکزئی، ظفرالحق
اے پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمان الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے (فائل فوٹو)
پاکستان میں حزب مخالف کے ایک بڑے اتحاد ’اے پی ڈی ایم‘ کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ انتیس ستمبر کو سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کے تمام ارکان مستعفی ہوجائیں گے۔

یہ اعلان جمعہ کو اسلام آباد میں تحریک کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے راجہ ظفرالحق، متحدہ مجلس عمل کے قاضی حسین احمد، عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی اور تحریک انصاف کے عمران خان بھی موجود تھے۔


اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے سرکردہ رہنما مولانا فضل الرحمٰن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہو پائے لیکن مولانا فضل الرحمٰن نے نجی ٹی وی چینل جیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی ہونے کی تاریخ طے کرنے کے بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ استعفیٰ دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’یہ سوال مستعفی ہونے کی تاریخ طے کرنے والوں سے پوچھیں۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ چند روز قبل قاضی حسین احمد نے ان سے مشاورت کی تھی اور انہوں نے اصولی طور پر اتفاق تو کیا تھا لیکن تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔

تاریخ طے نہیں ہوئی
 مولانا فضل الرحمٰن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ استعفیٰ دیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’یہ سوال مستعفی ہونے کی تاریخ طے کرنے والوں سے پوچھیں۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ چند روز قبل قاضی حسین احمد نے ان سے مشاورت کی تھی اور انہوں نے اصولی طور پر اتفاق تو کیا تھا

نیوز کانفرنس میں راجہ ظفرالحق نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مارشل لا لگانے اور ایمرجنسی نافذ کرنے کے شوشے چھوڑ کر سپریم کورٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے اور عوام کو حراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے عدلیہ پر مبینہ حکومتی دباؤ کے خلاف چوبیس اکتوبر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس چھبیس ستمبر کوبلا کر اپنے اراکین سینیٹ و اسمبلیوں سے استعفے لے لیں۔

ان کے مطابق ستائیس ستمبر کو اے پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمان الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے اور انتیس ستمبر کو تمام اراکین چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اپنے استعفے پیش کریں گے۔

نیوز کانفرنس میں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ’اے پی ڈی ایم تیس ستمبرسے روزانہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گا اور آٹھ اکتوبر کو مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کے رہنما پہلے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے رہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمٰن عین وقت پر مخالفت کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
صدارتی بیان دھوکہ ہے: قاضی
18 September, 2007 | پاکستان
پاکستانی عدلیہ پر دباؤ
20 September, 2007 | پاکستان
’صدر کو مطلوبہ ووٹ حاصل‘
20 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد